Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 14:6 - کِتابِ مُقادّس

6 پر اُس نے اُن خُونِیوں کے بچّوں کو جان سے نہ مارا کیونکہ مُوسیٰ کی شرِیعت کی کِتاب میں جَیسا خُداوند نے فرمایا لِکھا ہے کہ بیٹوں کے بدلے باپ نہ مارے جائیں اور نہ باپ کے بدلے بیٹے مارے جائیں بلکہ ہر شخص اپنے ہی گُناہ کے سبب سے مَرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تاہم اُس نے قاتلوں کے بیٹوں کو جان سے نہیں مارا کیونکہ مَوشہ کی کِتاب تورہ میں یَاہوِہ کا یہ حُکم درج ہے: ”والدین اَپنے بچّوں کے عِوض میں نہ مارے جایٔیں اَور نہ ہی بچّے اَپنے والدین کی خاطِر مارے جایٔیں۔ ہر ایک اَپنے ہی گُناہ کے سبب سے ماراجائے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन उनके बेटों को उसने ज़िंदा रहने दिया और यों मूसवी शरीअत के ताबे रहा जिसमें रब फ़रमाता है, “वालिदैन को उनके बच्चों के जरायम के सबब से सज़ाए-मौत न दी जाए, न बच्चों को उनके वालिदैन के जरायम के सबब से। अगर किसी को सज़ाए-मौत देनी हो तो उस गुनाह के सबब से जो उसने ख़ुद किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن اُن کے بیٹوں کو اُس نے زندہ رہنے دیا اور یوں موسوی شریعت کے تابع رہا جس میں رب فرماتا ہے، ”والدین کو اُن کے بچوں کے جرائم کے سبب سے سزائے موت نہ دی جائے، نہ بچوں کو اُن کے والدین کے جرائم کے سبب سے۔ اگر کسی کو سزائے موت دینی ہو تو اُس گناہ کے سبب سے جو اُس نے خود کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 14:6
5 حوالہ جات  

بیٹوں کے بدلے باپ مارے نہ جائیں نہ باپ کے بدلے بیٹے مارے جائیں۔ ہر ایک اپنے ہی گُناہ کے سبب سے مارا جائے۔


جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مَرے گی۔ بیٹا باپ کے گُناہ کا بوجھ نہ اُٹھائے گا اور نہ باپ بیٹے کے گُناہ کا بوجھ۔ صادِق کی صداقت اُسی کے لِئے ہو گی اور شرِیر کی شرارت شرِیر کے لِئے۔


دیکھ سب جانیں میری ہیں جَیسی باپ کی جان وَیسی ہی بیٹے کی جان بھی میری ہے۔ جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مَرے گی۔


کیونکہ ہر ایک اپنی ہی بدکرداری کے سبب سے مَرے گا۔ ہر ایک جو کچّے انگُور کھاتا ہے اُسی کے دانت کھٹّے ہوں گے۔


اور بادشاہ نے حُکم دِیا اور وہ اُن شخصوں کو جِنہوں نے دانی ایل کی شِکایت کی تھی لائے اور اُن کے بچّوں اور بِیویوں سمیت اُن کو شیروں کی ماند میں ڈال دِیا اور شیر اُن پر غالِب آئے اور اِس سے پیشتر کہ ماند کی تَہ تک پُہنچیں شیروں نے اُن کی سب ہڈِّیاں توڑ ڈالِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات