Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 14:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور اُس نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں بھلا تھا تَو بھی اپنے باپ داؤُد کی مانِند نہیں بلکہ اُس نے سب کُچھ اپنے باپ یُوآؔس کی طرح کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا لیکن اَپنے باپ داویؔد کی طرح نہیں کیا بَلکہ ہر بات میں اَپنے باپ یُوآشؔ کے نقش قدم پر چلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जो कुछ अमसियाह ने किया वह रब को पसंद था, अगरचे वह उतनी वफ़ादारी से रब की पैरवी नहीं करता था जितनी उसके बाप दाऊद ने की थी। हर काम में वह अपने बाप युआस के नमूने पर चला,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جو کچھ اَمَصیاہ نے کیا وہ رب کو پسند تھا، اگرچہ وہ اُتنی وفاداری سے رب کی پیروی نہیں کرتا تھا جتنی اُس کے باپ داؤد نے کی تھی۔ ہر کام میں وہ اپنے باپ یوآس کے نمونے پر چلا،

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 14:3
16 حوالہ جات  

کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔


اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔


اور یہُویدؔع کے مرنے کے بعد یہُوداؔہ کے سردار آ کر بادشاہ کے حضُور کورنِش بجا لائے۔ تب بادشاہ نے اُن کی سُنی۔


اور یُوآؔس یہُویدؔع کاہِن کے جِیتے جی وُہی جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک ہے کرتا رہا۔


اور یہُوآؔس نے اِس تمام عرصہ میں جب تک یہویدؔع کاہِن اُس کی تعلِیم و تربِیّت کرتا رہا وُہی کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔


اُس نے اپنے باپ کے سب گُناہوں میں جو اُس نے اُس سے پہلے کِئے تھے اُس کی روِش اِختِیار کی اور اُس کا دِل خُداوند اپنے خُدا کے ساتھ کامِل نہ تھا جَیسا اُس کے باپ داؤُد کا دِل تھا۔


کیونکہ جب سُلیماؔن بُڈّھا ہو گیا تو اُس کی بِیویوں نے اُس کے دِل کو غَیر معبُودوں کی طرف مائِل کر لِیا اور اُس کا دِل خُداوند اپنے خُدا کے ساتھ کامِل نہ رہا جَیسا اُس کے باپ داؤُد کا دِل تھا۔


وہ پچِّیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم میں اُنتِیس برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام یہُوعدّؔان تھا جو یروشلیِم کی تھی۔


کیونکہ اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے۔ لوگ ہنُوز اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔


اور سُلیماؔن خُداوند سے مُحبّت رکھتا اور اپنے باپ داؤُد کے آئِین پر چلتا تھا۔ اِتنا ضرُور ہے کہ وہ اُونچی جگہوں میں قُربانی کرتا اور بخُور جلاتا تھا۔


اور آسا نے اپنے باپ داؤُد کی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔


اور جو جو اُس کے باپ داؤُد نے کِیا تھا اُس نے ٹِھیک اُسی کے مُطابِق وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں بھلا تھا۔


اُس نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نِگاہ میں ٹِھیک تھا اور اپنے باپ داؤُد کی سب راہوں پر چلا اور دہنے یا بائیں ہاتھ کو مُطلق نہ مُڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات