Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 14:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اور یرُبعاؔم کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور اُس کی قُوّت یعنی کیونکر اُس نے لڑ کر دمشق اور حمات کو جو یہُوداؔہ کے تھے اِسرائیلؔ کے لِئے واپس لے لِیا۔ سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 کیا یرُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا اَور اُس کی قُوّت، اُس کے جنگی اُصُول اَور اُس کے دَمشق اَور حماتؔ، جو یہُوداہؔ سے تعلّق رکھتے تھے، کس طرح بحال کیا، اُس کو دوبارہ حاصل کرنے کا بَیان، اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 बाक़ी जो कुछ यरुबियाम दुवुम की हुकूमत के दौरान हुआ, जो कुछ उसने किया और जो जंगी कामयाबियाँ उसे हासिल हुईं उनका ज़िक्र ‘शाहाने-इसराईल की तारीख़’ की किताब में हुआ है। उसमें यह भी बयान किया गया है कि उसने किस तरह दमिश्क़ और हमात पर दुबारा क़ब्ज़ा कर लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 باقی جو کچھ یرُبعام دوم کی حکومت کے دوران ہوا، جو کچھ اُس نے کیا اور جو جنگی کامیابیاں اُسے حاصل ہوئیں اُن کا ذکر ’شاہانِ اسرائیل کی تاریخ‘ کی کتاب میں ہوا ہے۔ اُس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اُس نے کس طرح دمشق اور حمات پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 14:28
10 حوالہ جات  

اور اُس نے اپنے پاس لوگ جمع کر لِئے اور جب داؤُد نے ضوباؔہ والوں کو قتل کِیا تو وہ ایک فَوج کا سردار ہو گیا اور وہ دمِشق کو جا کر وہِیں رہنے اور دمِشق میں سلطنت کرنے لگے۔


تب داؤُد نے دمشق کے ارام میں سِپاہِیوں کی چَوکِیاں بِٹھائِیں سو ارامی بھی داؤُد کے خادِم بن کر ہدئے لانے لگے اور خُداوند نے داؤُد کو جہاں کہِیں وہ گیا فتح بخشی۔


اور یرُبعاؔم اپنے باپ دادا یعنی اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا زکریاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


یہُوداؔہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعاؔم کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔


اور یرُبعاؔم کا باقی حال کہ وہ کِس کِس طرح لڑا اور اُس نے کیونکر سلطنت کی وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں لِکھا ہے۔


اور اخزیاؔہ کے اَور کام جو اُس نے کِئے سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


اور یہُوآؔس اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کے ساتھ سامرِؔیہ میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یرُبعاؔم اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور مَیں دمِشق کا اڑبنگا توڑُوں گا اور وادیِ آوؔن کے باشِندوں اور بَیت عدؔن کے فرمانروا کو کاٹ ڈالُوں گا اور اراؔم کے لوگ اسِیر ہو کر قِیر کو جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات