Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 13:5 - کِتابِ مُقادّس

5 (اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو ایک نَجات دینے والا عنایت فرمایا چنانچہ وہ ارام کے اِختیار سے آزاد ہو گئے اَور پہلے کی طرح بنی اِسرائیل اَپنے گھروں میں بحِفاظت سے رہنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब ने किसी को भेज दिया जिसने उन्हें शाम के ज़ुल्म से आज़ाद करवाया। इसके बाद वह पहले की तरह सुकून के साथ अपने घरों में रह सकते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب نے کسی کو بھیج دیا جس نے اُنہیں شام کے ظلم سے آزاد کروایا۔ اِس کے بعد وہ پہلے کی طرح سکون کے ساتھ اپنے گھروں میں رہ سکتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 13:5
13 حوالہ جات  

اِس لِئے تُو نے اُن کو اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ میں کر دِیا جِنہوں نے اُن کو ستایا اور اپنے دُکھ کے وقت میں جب اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی تو تُو نے آسمان پر سے سُن لِیا اور اپنی گُوناگُون رحمتوں کے مُطابِق اُن کو چُھڑانے والے دِئے جِنہوں نے اُن کو اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے چُھڑایا۔


اور خُداوند نے یہ تو نہیں فرمایا تھا کہ مَیں رُویِ زمِین پر سے اِسرائیلؔ کا نام مِٹا دُوں گا۔ سو اُس نے اُن کو یہُوآؔس کے بیٹے یرُبعاؔم کے وسِیلہ سے رہائی دی۔


اور اُس نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے اُس سُخن کے مُطابِق جو اُس نے اپنے بندہ اور نبی یُوؔناہ بِن امِتَّی کی معرفت جو جات حِفر کا تھا فرمایا تھا اِسرائیلؔ کی حدّ کو حَمات کے مدخل سے مَیدان کے دریا تک پِھر پُہنچا دِیا۔


اور یہُوآؔخز کے بیٹے یہُوآؔس نے حزاؔئیل کے بیٹے بِن ہدد کے ہاتھ سے وہ شہر چِھین لِئے جو اُس نے اُس کے باپ یہُوآؔخز کے ہاتھ سے جنگ کر کے لے لِئے تھے۔ تِین بار یہُوآؔس نے اُسے شِکست دی اور اِسرائیلؔ کے شہروں کو واپس لے لِیا۔


کہ آج داؤُد کے شہر میں تُمہارے لِئے ایک مُنّجی پَیدا ہُؤا ہے یعنی مسِیح خُداوند۔


اور رہائی دینے والے کوہِ صِیُّون پر چڑھیں گے تاکہ کوہِستانِ عیسَو کی عدالت کریں اور سلطنت خُداوند کی ہو گی۔


اور وہ مُلکِ مِصرؔ میں ربُّ الافواج کے لِئے نِشان اور گواہ ہو گا اِس لِئے کہ وہ سِتم گروں کے ظُلم سے خُداوند سے فریاد کریں گے اور وہ اُن کے لِئے رہائی دینے والا اور حامی بھیجے گا اور وہ اُن کو رہائی دے گا۔


اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرائیلؔ کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرائیلؔ کا سردار ہو گا۔


اور یُونتن نے داؤُد کو بُلایا اور اُس نے وہ سب باتیں اُس کو بتائِیں اور یُونتن داؤُد کو ساؤُل کے پاس لایا اور وہ پہلے کی طرح اُس کے پاس رہنے لگا۔


اور اُس خُونی کا جو وہاں بھاگ کر اپنی جان بچائے حال یہ ہو کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کو نادانِستہ اور بغیر اُس سے قدیمی عداوت رکھّے مار ڈالا ہو۔


تب مُوسیٰؔ نے خُداوند سے کہا اَے خُداوند! مَیں فصِیح نہیں۔ نہ تو پہلے ہی تھا اور نہ جب سے تُو نے اپنے بندے سے کلام کِیا بلکہ رُک رُک کر بولتا ہُوں اور میری زُبان کُند ہے۔


کیونکہ اگر تُو اِس وقت خاموشی اِختیار کرے تو خلاصی اور نجات یہُودیوں کے لِئے کِسی اَور جگہ سے آئے گی پر تُو اپنے باپ کے خاندان سمیت ہلاک ہو جائے گی اور کیا جانے کہ تُو اَیسے ہی وقت کے لِئے سلطنت کو پُہنچی ہے؟


سو خُداوند نے یرُبّعل اور بِدان اور اِفتاؔح اور سموئیل کو بھیجا اور تُم کو تُمہارے دُشمنوں کے ہاتھ سے جو تُمہاری چاروں طرف تھے رہائی دی اور تُم چَین سے رہنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات