Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 13:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ ایک آدمی کو دفن کر رہے تھے تو اُن کو ایک جتھا نظر آیا۔ سو اُنہوں نے اُس شخص کو الِیشع کی قبر میں ڈال دِیا اور وہ شخص الِیشع کی ہڈّیوں سے ٹکراتے ہی جی اُٹھا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ایک دفعہ جَب کچھ اِسرائیلی ایک شخص کو دفن کر رہے تھے تو اَچانک اُنہُوں نے مال غنیمت لوٹنے والوں کے ایک دستہ کو آتے دیکھا۔ اَور اُنہُوں نے اُس شخص کی لاش کو الِیشعؔ کی قبر میں پھینک دیا۔ اَور جوں ہی وہ لاش الِیشعؔ کی ہڈّیوں سے ٹکرائی اُس میں جان آ گئی اَور مُردہ شخص زندہ ہوکر اَپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 एक दिन किसी का जनाज़ा हो रहा था तो अचानक यह लुटेरे नज़र आए। मातम करनेवाले लाश को क़रीब की इलीशा की क़ब्र में फेंककर भाग गए। लेकिन ज्योंही लाश इलीशा की हड्डियों से टकराई उसमें जान आ गई और वह आदमी खड़ा हो गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ایک دن کسی کا جنازہ ہو رہا تھا تو اچانک یہ لٹیرے نظر آئے۔ ماتم کرنے والے لاش کو قریب کی الیشع کی قبر میں پھینک کر بھاگ گئے۔ لیکن جوں ہی لاش الیشع کی ہڈیوں سے ٹکرائی اُس میں جان آ گئی اور وہ آدمی کھڑا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 13:21
11 حوالہ جات  

یہاں تک کہ رُومال اور پٹکے اُس کے بدن سے چُھؤا کر بِیماروں پر ڈالے جاتے تھے اور اُن کی بِیمارِیاں جاتی رہتی تِھیں اور بُری رُوحیں اُن میں سے نِکل جاتی تِھیں۔


یہاں تک کہ لوگ بِیماروں کو سڑکوں پر لا لا کر چارپائِیوں اور کھٹولوں پر لِٹا دیتے تھے تاکہ جب پطرؔس آئے تو اُس کا سایہ ہی اُن میں سے کِسی پر پڑ جائے۔


مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ وقت آتا ہے بلکہ ابھی ہے کہ مُردے خُدا کے بیٹے کی آواز سُنیں گے اور جو سُنیں گے وہ جِئیں گے۔


پِھر وہ اُٹھ کر اُس گھر میں ایک بار ٹہلا اور اُوپر چڑھ کر اُس بچّے کے اُوپر پسر گیا اور وہ بچّہ سات بار چِھینکا اور بچّے نے آنکھیں کھول دِیں۔


اور ساڑھے تِین دِن کے بعد خُدا کی طرف سے اُن میں زِندگی کی رُوح داخِل ہُوئی اور وہ اپنے پاؤں کے بل کھڑے ہو گئے اور اُن کے دیکھنے والوں پر بڑا خَوف چھا گیا۔


جو مَر گیا تھا وہ کفَن سے ہاتھ پاؤں بندھے ہُوئے نِکل آیا اور اُس کا چِہرہ رُومال سے لِپٹا ہُؤا تھا۔ یِسُوعؔ نے اُن سے کہا اُسے کھول کر جانے دو۔


تیرے مُردے جی اُٹھیں گے۔ میری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گاؤ کیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانِند ہے جو نباتات پر پڑتی ہے اور زمِین مُردوں کو اُگل دے گی۔


اور شاہِ اراؔم حزاؔئیل یہُوآؔخز کے عہد میں برابر اِسرائیلؔ کو ستاتا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات