Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 12:9 - کِتابِ مُقادّس

9 تب یہویدؔع کاہِن نے ایک صندُوق لے کر اُس کے سرپوش میں ایک سُوراخ کِیا اور اُسے مذبح کے پاس رکھّا اَیسا کہ خُداوند کی ہَیکل میں داخِل ہوتے وقت وہ دہنی طرف پڑتا تھا اور جو کاہِن دروازہ کے نِگہبان تھے وہ سب نقدی جو خُداوند کے گھر میں لائی جاتی تھی اُسی میں ڈال دیتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب یہویادعؔ کاہِنؔ نے ایک صندُوق لے کر اُس کے ڈھکنے میں ایک سوراخ کرکے اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دروازہ کے داہنی طرف جہاں سے لوگ داخل ہوتے تھے، مذبح کے پاس رکھ دی وہ کاہِنؔ جو دروازہ پر نگہبان تھے، یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آتے ساری نقدی کو اُسی صندُوق میں ڈال دیتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 फिर यहोयदा इमाम ने एक संदूक़ लेकर उसके ढकने में सूराख़ बना दिया। इस संदूक़ को उसने क़ुरबानगाह के पास रख दिया, उस दरवाज़े के दहनी तरफ़ जिसमें से परस्तार रब के घर के सहन में दाख़िल होते थे। जब लोग अपने हदियाजात रब के घर में पेश करते तो दरवाज़े की पहरादारी करनेवाले इमाम तमाम पैसों को संदूक़ में डाल देते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 پھر یہویدع امام نے ایک صندوق لے کر اُس کے ڈھکنے میں سوراخ بنا دیا۔ اِس صندوق کو اُس نے قربان گاہ کے پاس رکھ دیا، اُس دروازے کے دہنی طرف جس میں سے پرستار رب کے گھر کے صحن میں داخل ہوتے تھے۔ جب لوگ اپنے ہدیہ جات رب کے گھر میں پیش کرتے تو دروازے کی پہرا داری کرنے والے امام تمام پیسوں کو صندوق میں ڈال دیتے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 12:9
12 حوالہ جات  

پِھر وہ ہَیکل کے خزانہ کے سامنے بَیٹھا دیکھ رہا تھا کہ لوگ ہَیکل کے خزانہ میں پَیسے کِس طرح ڈالتے ہیں اور بُہتیرے دَولت مند بُہت کُچھ ڈال رہے تھے۔


پِھر اُس نے آنکھ اُٹھا کر اُن دَولت مندوں کو دیکھا جو اپنی نذروں کے رُوپَے ہَیکل کے خزانہ میں ڈال رہے تھے۔


اور مَیں اُن کو خُداوند کے گھر میں بنی حنان بِن یِجدؔلیاہ مردِ خُدا کی کوٹھری میں لایا جو اُمرا کی کوٹھری کے نزدِیک معسیاؔہ بِن سلُوؔم دربان کی کوٹھری کے اُوپر تھی۔


کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔ مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔


اور شبنیاؔہ اور یہُوسفط اور نتنئِیل اور عماسی اور زکرؔیاہ اور بِنایاؔہ اور الِیعزر کاہِن خُدا کے صندُوق کے آگے آگے نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے اور عوبیدادوؔم اور یحیاؔہ صندُوق کے دربان تھے۔


اور جلَوداروں کے سردار نے سِرایاؔہ سردار کاہِن کو اور کاہِنِ ثانی صفِنیاؔہ کو اور تِینوں دربانوں کو پکڑ لِیا۔


اور اُن کے ساتھ اُن کے دُوسرے درجہ کے بھائیوں یعنی زکرِیاؔہ بین اور یعزِیئیل اور سمِیراموؔت اور یحیِئیل اور عنّی اور الِیاؔب اور بِنایاؔہ اور معسیاؔہ اور متِّتیاؔہ اور الِفلہُو اور مِقنیاؔہ اور عوبیدادؔوم اور یعی ایل کو جو دربان تھے۔


اور جلوداروں کے سردار نے سِرایاؔہ سردار کاہِن کو اور کاہِنِ ثانی صفنیاؔہ کو اور تِینوں دربانوں کو پکڑ لِیا۔


پِھر بادشاہ نے سردار کاہِن خِلقیاہ کو اور اُن کاہِنوں کو جو دُوسرے درجہ کے تھے اور دربانوں کو حُکم کِیا کہ اُن سب برتنوں کو جو بعل اور یسِیرت اور آسمان کی ساری فَوج کے لِئے بنائے گئے تھے خُداوند کی ہَیکل سے باہر نِکالیں اور اُس نے یروشلیِم کے باہر قِدرُوؔن کے کھیتوں میں اُن کو جلا دِیا اور اُن کی راکھ بَیت اؔیل پُہنچائی۔


کہ تُو خِلقیاہ سردار کاہِن کے پاس جا تاکہ وہ اُس نقدی کو جو خُداوند کے گھر میں لائی جاتی ہے اور جِسے دربانوں نے لوگوں سے لے کر جمع کِیا ہے گِنے۔


سو کاہِنوں نے منظُور کر لِیا کہ نہ تو لوگوں سے نقدی لیں اور نہ ہَیکل کی دراڑوں کی مرمّت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات