Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 12:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اِس سب کو کاہِن اپنے اپنے جان پہچان سے لے کر اپنے پاس رکھ لیں اور ہَیکل کی دراڑوں کی جہاں کہِیں کوئی دراڑ مِلے مرمّت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کاہِنؔ خزانچی سے نقدی لے کر اُن سے بیت المُقدّس میں جہاں کہیں دراڑیں دِکھائی دیں، اُن کی مرمّت کے لیٔے اِستعمال کیاجایٔے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 यह तमाम पैसे इमामों के सुपुर्द किए जाएँ। इनसे आपको जहाँ भी ज़रूरत है रब के घर की दराड़ों की मरम्मत करवानी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 یہ تمام پیسے اماموں کے سپرد کئے جائیں۔ اِن سے آپ کو جہاں بھی ضرورت ہے رب کے گھر کی دراڑوں کی مرمت کروانی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 12:5
14 حوالہ جات  

اور تیرے لوگ قدِیم وِیران مکانوں کو تعمِیر کریں گے اور تُو پُشت در پُشت کی بُنیادوں کو برپا کرے گا۔ اور تُو رخنہ کا بند کرنے والا اور آبادی کے لِئے راہ کا درُست کرنے والا کہلائے گا۔


سو اُس نے کاہِنوں اور لاویوں کو اِکٹّھا کِیا اور اُن سے کہا کہ یہُوداؔہ کے شہروں میں جا جا کر سارے اِسرائیل سے سال بہ سال اپنے خُدا کے گھر کی مرمّت کے لِئے رُوپیہ جمع کِیا کرو اور اِس کام میں تُم جلدی کرنا تَو بھی لاویوں نے کُچھ جلدی نہ کی۔


اور راجوں اور سنگ تراشوں پر اور خُداوند کی ہَیکل کی دراڑوں کی مرمّت کے لِئے لکڑی اور تراشے ہُوئے پتّھر خرِیدنے میں اور اُن سب چِیزوں پر جو ہَیکل کی مرمّت کے لِئے اِستعمال میں آتی تِھیں خرچ کرتے تھے۔


اور بادشاہ کے خِلاف اُس کے ہاتھ اُٹھانے کا یہ سبب ہُؤا کہ بادشاہ مِلّو کو بناتا تھا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر کے رخنہ کی مرمّت کرتا تھا۔


کیونکہ اُس شرِیر عَورت عتلیاؔہ کے بیٹوں نے خُدا کے گھر میں رخنے کر دِئے تھے اور خُداوند کے گھر کی سب مُقدّس کی ہُوئی چِیزیں بھی اُنہوں نے بعلِیم کو دے دی تِھیں۔


اور یہُوآؔس نے کاہِنوں سے کہا کہ مُقدّس کی ہُوئی چِیزوں کی سب نقدی جو رائج سِکّہ میں خُداوند کے گھر میں پُہنچائی جاتی ہے یعنی اُن لوگوں کی نقدی جِن کے لِئے ہر شخص کی حَیثِیّت کے مُطابِق اندازہ لگایا جاتا ہے اور وہ سب نقدی جو ہر ایک اپنی خُوشی سے خُداوند کے گھر میں لاتا ہے۔


لیکن یہُوآؔس کے تیئِیسویں سال تک کاہِنوں نے ہَیکل کی دراڑوں کی مرمّت نہ کی۔


ہر ایک جو نِکل نِکل کر شُمار کِئے ہُوؤں میں مِلتا جائے وہ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے نِیم مِثقال دے۔ مِثقال بِیس جِیرہ کی ہوتی ہے۔ یہ نِیم مِثقال خُداوند کے لِئے نذر ہے۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب کوئی شخص اپنی مَنّت پُوری کرنے لگے تو مَنّت کے آدمی تیرے قِیمت ٹھہرانے کے مُوافِق خُداوند کے ہوں گے۔


اُن جان داروں میں سے جِن کو وہ خُداوند کے حضُور گُذرانتے ہیں جِتنے پہلوٹھی کے بچّے ہیں خواہ وہ اِنسان کے ہوں خواہ حَیوان کے وہ سب تیرے ہوں گے پر اِنسان کے پہلوٹھوں کا فِدیہ لے کر اُن کو ضرُور چھوڑ دینا اور ناپاک جانوروں کے پہلوٹھے بھی فِدیہ سے چھوڑ دِئے جائیں۔


کہ تُو خِلقیاہ سردار کاہِن کے پاس جا تاکہ وہ اُس نقدی کو جو خُداوند کے گھر میں لائی جاتی ہے اور جِسے دربانوں نے لوگوں سے لے کر جمع کِیا ہے گِنے۔


تب آبائی خاندانوں کے سرداروں اور اِسرائیلؔ کے قبِیلوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور شاہی کام کے ناظِموں نے اپنی خُوشی سے تیّار ہو کر۔


تب لوگ شادمان ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنی خُوشی سے دِیا کیونکہ اُنہوں نے پُورے دِل سے رضامندی سے خُداوند کے لِئے دِیا تھا اور داؤُد بادشاہ بھی نِہایت شادمان ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات