Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 11:2 - کِتابِ مُقادّس

2 پر یُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُوسبع نے جو اخزیاؔہ کی بہن تھی اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو لِیا اور اُسے اُن شہزادوں سے جو قتل ہُوئے چُپکے سے جُدا کِیا اور اُسے اُس کی دَدَا سمیت بِستروں کی کوٹھری میں کر دِیا اور اُنہوں نے اُسے عتلیاؔہ سے چِھپائے رکھّا۔ وہ مارا نہ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مگر یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور احزیاہؔ کی بہن یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا کر وہاں سے دُور لے گئی۔ اَور یُوآشؔ کو اَور اُس کی دایہ کو عتلیاہؔ سے بچانے کے لیٔے ایک کوٹھری میں چھُپا دیا۔ لہٰذا اُس کا قتل نہیں کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 लेकिन अख़ज़ियाह की सगी बहन यहूसबा ने अख़ज़ियाह के छोटे बेटे युआस को चुपके से उन शहज़ादों में से निकाल लिया जिन्हें क़त्ल करना था और उसे उस की दाया के साथ एक स्टोर में छुपा दिया जिसमें बिस्तर वग़ैरा महफ़ूज़ रखे जाते थे। इस तरह वह बच गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 لیکن اخزیاہ کی سگی بہن یہوسبع نے اخزیاہ کے چھوٹے بیٹے یوآس کو چپکے سے اُن شہزادوں میں سے نکال لیا جنہیں قتل کرنا تھا اور اُسے اُس کی دایہ کے ساتھ ایک سٹور میں چھپا دیا جس میں بستر وغیرہ محفوظ رکھے جاتے تھے۔ اِس طرح وہ بچ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 11:2
24 حوالہ جات  

اور اُس نے مُجھ سے کہا کہ یہ حُجرہ جِس کا رُخ جنُوب کی طرف ہے اُن کاہِنوں کے لِئے ہے جو مسکن کی نِگہبانی کرتے ہیں۔


کہ تُو ریکابِیوں کے گھر جا اور اُن سے کلام کر اور اُن کو خُداوند کے گھر کی ایک کوٹھری میں لا کر مَے پِلا۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


تو میرا وہ عہد بھی جو مَیں نے اپنے خادِم داؤُد سے کِیا ٹُوٹ سکتا ہے کہ اُس کے تخت پر بادشاہی کرنے کو بیٹا نہ ہو اور وہ عہد بھی جو اپنے خِدمت گُذار لاوی کاہِنوں سے کِیا۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے گھرانے کے تخت پر بَیٹھنے کے لِئے داؤُد کو کبھی آدمی کی کمی نہ ہو گی۔


کیونکہ مَیں اپنی خاطِر اور اپنے بندہ داؤُد کی خاطِر اِس شہر کی حِمایت کر کے اِسے بچاؤُں گا۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


لیکن بادشاہ کی بیٹی یہُوسبعت اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو بادشاہ کے بیٹوں کے بِیچ سے جو قتل کِئے گئے چُرا لے گئی اور اُسے اور اُس کی دایہ کو بِستروں کی کوٹھری میں رکھّا۔ سو یہُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُویدؔع کاہِن کی بِیوی یہُوسبعت نے (چُونکہ وہ اخزیاؔہ کی بہن تھی) اُسے عتلیاؔہ سے اَیسا چِھپایا کہ وہ اُسے قتل کرنے نہ پائی۔


اور جب یہُوآؔس سلطنت کرنے لگا تو سات برس کا تھا۔


تَو بھی خُداوند نے اپنے بندہ داؤُد کی خاطِر نہ چاہا کہ یہُوداؔہ کو ہلاک کرے کیونکہ اُس نے اُس سے وعدہ کِیا تھا کہ وہ اُسے اُس کی نسل کے واسطے ہمیشہ کے لِئے ایک چراغ دے گا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے پانچویں سال جب یہُوسفط یہُوداؔہ کا بادشاہ تھا شاہِ یہُوداؔہ یہُوسفط کا بیٹا یہُوراؔم سلطنت کرنے لگا۔


اور اُس نے اُس پُورے گھر سے لگی ہُوئی پانچ پانچ ہاتھ اُونچی منزِلیں بنائِیں اور وہ دیودار کی لکڑِیوں کے سہارے اُس گھر پر ٹِکی ہُوئی تِھیں۔


اور بِیچ کے حُجروں کا دروازہ اُس گھر کی دہنی طرف تھا اور چکّردار سِیڑِھیوں سے بِیچ کی منزِل کے حُجروں میں اور بِیچ کی منزِل سے تِیسری منزِل کو جایا کرتے تھے۔


اور دریا بے شُمار مینڈکوں سے بھر جائے گا اور وہ آ کر تیرے گھر میں اور تیری آرام گاہ میں اور تیرے پلنگ پر اور تیرے مُلازِموں کے گھروں میں اور تیری رعیّت پر اور تیرے تنُوروں اور آٹا گوندھنے کے لگنوں میں گُھستے پِھریں گے۔


اور وہ عُفرہ میں اپنے باپ کے گھر گیا اور اُس نے اپنے بھائِیوں یرُبّعل کے بیٹوں کو جو ستّر آدمی تھے ایک ہی پتّھر پر قتل کِیا پر یرُبّعل کا چھوٹا بیٹا یُوتام بچا رہا کیونکہ وہ چِھپ گیا تھا۔


اور وہ اُس کے ساتھ خُداوند کے گھر میں چھ برس تک چِھپا رہا اور عتلیاؔہ مُلک میں سلطنت کرتی رہی۔


اور یاہُو کے ساتویں برس یہُوآؔس بادشاہ ہُؤا اور اُس نے یروشلیِم میں چالِیس برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام ضِبیاؔہ تھا جو بیرسبع کی تھی۔


تو ہدد کئی ایک ادُومِیوؔں کے ساتھ جو اُس کے باپ کے مُلازِم تھے مِصرؔ کو جانے کو بھاگ نِکلا۔ اُس وقت ہدد چھوٹا لڑکا ہی تھا۔


اُس کا بیٹا یُوراؔم اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کا بیٹا یُوآس۔


اور بادشاہ نے شاہزادہ یرحمئیل کو اور شرایاؔہ بِن عزری ایل اور سلمیاؔہ بِن عبدی ایل کو حُکم دِیا کہ بارُوؔک مُنشی اور یَرمِیاؔہ نبی کو گرِفتار کریں لیکن خُداوند نے اُن کو چُھپایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات