Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:33 - کِتابِ مُقادّس

33 یعنی یَردؔن سے لے کر مشرِق کی طرف جِلعاد کے سارے مُلک میں اور جدّیوں اور رُوبینِیوں اور منسّیوں کو عروعیر سے جو وادیِ ارنُوؔن میں ہے یعنی جِلعاد اور بسن کو بھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 یردنؔ کے مشرقی علاقے سے لے کر پُورا گِلعادؔ، گادؔ، رُوبِنؔ اَور منشّہ کا علاقہ، عروعؔر سے ارنُونؔ کی وادی تک یعنی گِلعادؔ سے باشانؔ تک کا سارا علاقہ حزائیلؔ نے فتح کر لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 जो दरियाए-यरदन के मशरिक़ में था। जद, रूबिन और मनस्सी का इलाक़ा जिलियाद बसन से लेकर दरियाए-अरनोन पर वाक़े अरोईर तक शाम के बादशाह के हाथ में आ गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 جو دریائے یردن کے مشرق میں تھا۔ جد، روبن اور منسّی کا علاقہ جِلعاد بسن سے لے کر دریائے ارنون پر واقع عروعیر تک شام کے بادشاہ کے ہاتھ میں آ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:33
9 حوالہ جات  

اور عَروعیرؔ سے جو وادیِ اَرنونؔ کے کنارے ہے اور اُس شہر سے جو وادی میں ہے جِلعادؔ تک اَیسا کوئی شہر نہ تھا جِس کو سر کرنا ہمارے لِئے مُشکِل ہُؤا۔ خُداوند ہمارے خُدا نے سب کو ہمارے قبضہ میں کر دِیا۔


اور حزائیل نے کہا میرا مالِک روتا کیوں ہے؟ اُس نے جواب دِیا اِس لِئے کہ مَیں اُس بدی سے جو تُو بنی اِسرائیل سے کرے گا آگاہ ہُوں۔ تُو اُن کے قلعوں میں آگ لگائے گا اور اُن کے جوانوں کو تہِ تیغ کرے گا اور اُن کے بچّوں کو پٹک پٹک کر ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گا اور اُن کی حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالے گا۔


اور یاہُو کے باقی کام اور سب جو اُس نے کِیا اور اُس کی ساری قُوّت کا بیان سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


تب شاہِ اراؔم حزاؔئیل نے چڑھائی کی اور جات سے لڑ کر اُسے لے لِیا۔ پِھر حزاؔئیل نے یروشلیِم کا رُخ کِیا تاکہ اُس پر چڑھائی کرے۔


اور یہُوآؔخز کے بیٹے یہُوآؔس نے حزاؔئیل کے بیٹے بِن ہدد کے ہاتھ سے وہ شہر چِھین لِئے جو اُس نے اُس کے باپ یہُوآؔخز کے ہاتھ سے جنگ کر کے لے لِئے تھے۔ تِین بار یہُوآؔس نے اُسے شِکست دی اور اِسرائیلؔ کے شہروں کو واپس لے لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات