Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:30 - کِتابِ مُقادّس

30 اور خُداوند نے یاہُو سے کہا چُونکہ تُو نے یہ نیکی کی ہے کہ جو کُچھ میری نظر میں بھلا تھا اُسے انجام دِیا ہے اور اخیاؔب کے گھرانے سے میری مرضی کے مُطابِق برتاؤ کِیا ہے اِس لِئے تیرے بیٹے چَوتھی پُشت تک اِسرائیلؔ کے تخت پر بَیٹھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَور یَاہوِہ نے یِہُو سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے جو کچھ میری نظر میں دُرست ہے وُہی کام کیا ہے اَور احابؔ کے گھرانے کے ساتھ جَیسا میں کرنا چاہتا تھا وَیسا ہی کیا ہے اِس لیٔے تمہاری اَولاد چوتھی پُشت تک بنی اِسرائیل کے تخت پر تخت نشین رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 एक दिन रब ने याहू से कहा, “जो कुछ मुझे पसंद है उसे तूने अच्छी तरह सरंजाम दिया है, क्योंकि तूने अख़ियब के घराने के साथ सब कुछ किया है जो मेरी मरज़ी थी। इस वजह से तेरी औलाद चौथी पुश्त तक इसराईल पर हुकूमत करती रहेगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 ایک دن رب نے یاہو سے کہا، ”جو کچھ مجھے پسند ہے اُسے تُو نے اچھی طرح سرانجام دیا ہے، کیونکہ تُو نے اخی اب کے گھرانے کے ساتھ سب کچھ کیا ہے جو میری مرضی تھی۔ اِس وجہ سے تیری اولاد چوتھی پشت تک اسرائیل پر حکومت کرتی رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:30
13 حوالہ جات  

اور یاہُو اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے سامرِؔیہ میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یہُوآؔخز اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کے تیئِیسویں برس سے یاہُو کا بیٹا یہُوآؔخز سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سترہ برس سلطنت کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ یُوآؔس کے بیٹے امصِیاؔہ کے پندرھویں برس سے شاہِ اِسرائیلؔ یہُوآؔس کا بیٹا یرُبعاؔم سامرِیہ میں بادشاہی کرنے لگا۔ اُس نے اِکتالِیس برس بادشاہی کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ یُوآؔس کے سَینتِیسویں برس یہُوآؔخز کا بیٹا یہُوآؔس سامرِؔیہ میں اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس سلطنت کی۔


اور خُداوند نے اُسے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ مَیں عنقرِیب ہی یاہُو کے گھرانے سے یِزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اِسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کرُوں گا۔


تُو دیکھتا ہے کہ اخیاؔب میرے حضُور کَیسا خاکسار بن گیا ہے؟ پس چُونکہ وہ میرے حضُور خاکسار بن گیا ہے اِس لِئے مَیں اُس کے ایّام میں یہ بلا نازِل نہیں کرُوں گا بلکہ اُس کے بیٹے کے ایّام میں اُس کے گھرانے پر یہ بلا نازِل کرُوں گا۔


اور تیرے گھر کو نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گھر اور اخیاہ کے بیٹے بعشا کے گھر کی مانِند بنا دُوں گا۔ اُس غُصّہ دِلانے کے سبب سے جِس سے تُو نے میرے غضب کو بھڑکایا اور اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


اور اُس نے اُس سے کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ تُو نے اپنے ہاتھ سے ایک اَیسے شخص کو نِکل جانے دِیا جِسے مَیں نے واجِبُ القتل ٹھہرایا تھا۔ سو تُجھے اُس کی جان کے بدلے اپنی جان اور اُس کے لوگوں کے بدلے اپنے لوگ دینے پڑیں گے۔


اور تُم پر ایک اَیسی تلوار چلواؤُں گا جو عہد شِکنی کا پُورا پُورا اِنتِقام لے لے گی اور جب تُم اپنے شہروں کے اندر جا جا کر اِکٹّھے ہو جاؤ تو مَیں وبا کو تُمہارے درمِیان بھیجُوں گا اور تُم غنِیم کے ہاتھ میں سَونپ دِئے جاؤ گے۔


اور یرُبعاؔم اپنے باپ دادا یعنی اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا زکریاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات