Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 10:11 - کِتابِ مُقادّس

11 سو یاہُو نے اُن سب کو جو اخیاؔب کے گھرانے سے یزرعیل میں بچ رہے تھے اور اُس کے سب بڑے بڑے آدمِیوں اور مُقرّب دوستوں اور کاہِنوں کو قتل کِیا یہاں تک کہ اُس نے اُس کے کِسی آدمی کو باقی نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یہ کہتے ہُوئے یِہُو نے اُن سَب کو بھی جو احابؔ کے گھرانے سے تعلّق رکھتے تھے اَور یزرعیلؔ میں رہتے تھے قتل کر دیا۔ اَور اُس نے احابؔ کے خاندان کے باقی بچے مخصُوص آدمیوں، قریبی دوستوں اَور اُس کے کاہِنوں کو بھی قتل کر ڈالا یہاں تک کہ احابؔ کے خاندان میں ایک بھی شخص زندہ نہ بچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 इसके बाद याहू ने यज़्रएल में रहनेवाले अख़ियब के बाक़ी तमाम रिश्तेदारों, बड़े अफ़सरों, क़रीबी दोस्तों और पुजारियों को हलाक कर दिया। एक भी न बचा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اِس کے بعد یاہو نے یزرعیل میں رہنے والے اخی اب کے باقی تمام رشتے داروں، بڑے افسروں، قریبی دوستوں اور پجاریوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک بھی نہ بچا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 10:11
25 حوالہ جات  

اُس کے لوگوں میں اُس کا نہ کوئی بیٹا ہو گا نہ پوتا اور جہاں وہ ٹِکا ہُؤا تھا وہاں کوئی اُس کا باقی نہ رہے گا۔


اور اُن کا گُمراہ کرنے والا اِبلِیس آگ اور گندھک کی اُس جِھیل میں ڈالا جائے گا جہاں وہ حَیوان اور جُھوٹا نبی بھی ہو گا اور وہ رات دِن ابدُالآباد عذاب میں رہیں گے۔


اور وہ حَیوان اور اُس کے ساتھ وہ جُھوٹا نبی پکڑا گیا جِس نے اُس کے سامنے اَیسے نِشان دِکھائے تھے جِن سے اُس نے حَیوان کی چھاپ لینے والوں اور اُس کے بُت کی پرستِش کرنے والوں کو گُمراہ کِیا تھا۔ وہ دونوں آگ کی اُس جِھیل میں زِندہ ڈالے گئے جو گندھک سے جَلتی ہے۔


اور خُداوند نے اُسے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ مَیں عنقرِیب ہی یاہُو کے گھرانے سے یِزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اِسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کرُوں گا۔


وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہو گا پر احمقوں کا ساتھی ہلاک کِیا جائے گا۔


لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں اُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لے جائے گا۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


اُس کی نسل کٹ جائے اور دُوسری پُشت میں اُن کا نام مِٹا دِیا جائے۔


اور اُس نے اُونچے مقاموں کے سب کاہِنوں کو جو وہاں تھے اُن مذبحوں پر قتل کِیا اور آدمِیوں کی ہڈِّیاں اُن پر جلائِیں۔ پِھر وہ یروشلیِم کو لَوٹ آیا۔


تب شاہِ اِسرائیلؔ نے نبِیوں کو جو قرِیب چار سَو آدمی تھے اِکٹّھا کِیا اور اُن سے پُوچھا مَیں راماؔت جِلعاد سے لڑنے جاؤُں یا باز رہُوں؟ اُنہوں نے کہا جا کیونکہ خُداوند اُسے بادشاہ کے قبضہ میں کر دے گا۔


اور تیرے گھر کو نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گھر اور اخیاہ کے بیٹے بعشا کے گھر کی مانِند بنا دُوں گا۔ اُس غُصّہ دِلانے کے سبب سے جِس سے تُو نے میرے غضب کو بھڑکایا اور اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


ایلیّاہؔ نے اُن سے کہا بعل کے نبیوں کو پکڑ لو۔ اُن میں سے ایک بھی جانے نہ پائے۔ سو اُنہوں نے اُن کو پکڑ لِیا اور ایلیّاہؔ اُن کو نِیچے قیسوؔن کے نالہ پر لے آیا اور وہاں اُن کو قتل کر دِیا۔


اِس لِئے اب تُو قاصِد بھیج اور سارے اِسرائیلؔ کو اور بعل کے ساڑھے چار سَو نبیوں کو اور یسِیرت کے چار سَو نبِیوں کو جو اِیزؔبِل کے دسترخوان پر کھاتے ہیں کوہِ کرمِل پر میرے پاس اِکٹّھا کر دے۔


اور جب وہ بادشاہی کرنے لگا تو تخت پر بَیٹھتے ہی اُس نے بعشا کے سارے گھرانے کو قتل کِیا اور نہ تو اُس کے رِشتہ داروں کا اور نہ اُس کے دوستوں کا کوئی لڑکا باقی چھوڑا۔


اور جُوں ہی وہ بادشاہ ہُؤا اُس نے یرُبعاؔم کے سارے گھرانے کو قتل کِیا اور جَیسا خُداوند نے اپنے خادِم اخیاہ سَیلانی کی معرفت فرمایا تھا اُس نے یرُبعاؔم کے لِئے کِسی سانس لینے والے کو بھی جب تک اُسے ہلاک نہ کر ڈالا نہ چھوڑا۔


اِس لِئے دیکھ مَیں یرُبعاؔم کے گھرانے پر بلا نازِل کرُوں گا اور یرُبعاؔم کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو یعنی ہر ایک کو جو اِسرائیلؔ میں بند ہے اور اُس کو جو آزاد چُھوٹا ہُؤا ہے کاٹ ڈالُوں گا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی صفائی کر دُوں گا جَیسے کوئی گوبر کی صفائی کرتا ہو جب تک وہ سب دُور نہ ہو جائے۔


اور خُداوند نے اُن کو اِسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دِیا سو اُنہوں نے اُن کو مارا اور بڑے صَیدا اور مِسرفات المائِم اور مشرِق میں مِصفاہ کی وادی تک اُن کو رگیدا اور قتل کِیا یہاں تک کہ اُن میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔


اور خُداوند نے اُس کو بھی اور اُس کے بادشاہ کو بھی بنی اِسرائیل کے ہاتھ میں کر دِیا اور اُس نے اُسے اور اُس کے سب لوگوں کو ‌تہِ تَیغ کِیا اور ایک کو بھی باقی نہ چھوڑا اور وہاں کے بادشاہ سے وَیسا ہی کِیا جو یرِیحُو کے بادشاہ سے کِیا تھا۔


یزرعیل اور یقدِعاؔم اور زنُوؔح۔


پِھر وہ اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور سامرِؔیہ کو چلا اور راستہ میں گڈرِیوں کے بال کترنے کے گھر تک پُہنچا ہی تھا کہ


اور جب یاہُو اخیاؔب کے خاندان کو سزا دے رہا تھا تو اُس نے یہُوداؔہ کے سرداروں اور اخزیاؔہ کے بھائیوں کے بیٹوں کو اخزیاؔہ کی خِدمت کرتے پایا اور اُن کو قتل کِیا۔


تُو دیکھتا ہے کہ اخیاؔب میرے حضُور کَیسا خاکسار بن گیا ہے؟ پس چُونکہ وہ میرے حضُور خاکسار بن گیا ہے اِس لِئے مَیں اُس کے ایّام میں یہ بلا نازِل نہیں کرُوں گا بلکہ اُس کے بیٹے کے ایّام میں اُس کے گھرانے پر یہ بلا نازِل کرُوں گا۔


سو تُو اپنے آقا اخیاؔب کے گھرانے کو مار ڈالنا تاکہ مَیں اپنے بندوں نبِیوں کے خُون کا اور خُداوند کے سب بندوں کے خُون کا اِنتِقام اِیزؔبِل کے ہاتھ سے لُوں۔


اور مَیں اخیؔاب کے گھر کو نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گھر اور اخیاؔہ کے بیٹے بعشا کے گھر کی مانِند کر دُوں گا۔


اور اخزیاؔہ کی ہلاکت خُدا کی طرف سے یُوں ہُوئی کہ وہ یہُوراؔم کے پاس گیا کیونکہ جب وہ پُہنچا تو یہُوراؔم کے ساتھ یاہُو بِن نِمسی سے لڑنے کو گیا جِسے خُداوند نے اخیاؔب کے خاندان کو کاٹ ڈالنے کے لِئے مَسح کِیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات