Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-کرنتھیوں 6:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اِس واسطے خُداوند فرماتا ہے کہ اُن میں سے نِکل کر الگ رہو اور ناپاک چِیز کو نہ چُھوؤ تو مَیں تُم کو قبُول کر لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 لہٰذا، ”خُداوؔند خُود فرماتے ہیں۔ اُن میں سے باہر نکل آؤ، علیحدہ ہو جاؤ۔ اَورجو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ، تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 चुनाँचे रब फ़रमाता है, “इसलिए उनमें से निकल आओ और उनसे अलग हो जाओ। किसी नापाक चीज़ को न छूना, तो फिर मैं तुम्हें क़बूल करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 چنانچہ رب فرماتا ہے، ”اِس لئے اُن میں سے نکل آؤ اور اُن سے الگ ہو جاؤ۔ کسی ناپاک چیز کو نہ چھونا، تو پھر مَیں تمہیں قبول کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-کرنتھیوں 6:17
16 حوالہ جات  

اَے خُداوند کے ظرُوف اُٹھانے والو! روانہ ہو روانہ ہو۔ وہاں سے چلے جاؤ۔ ناپاک چِیزوں کو ہاتھ نہ لگاؤ۔ اُس کے درمِیان سے نِکل جاؤ اور پاک ہو۔


پِھر مَیں نے آسمان میں کِسی اَور کو یہ کہتے سُنا کہ اَے میری اُمّت کے لوگو! اُس میں سے نِکل آؤ تاکہ تُم اُس کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہو اور اُس کی آفتوں میں سے کوئی تُم پر نہ آ جائے۔


پس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔


پس خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے آگے اِقرار کرو اور اُس کی مرضی پر عمل کرو اور اِس سرزمِین کے لوگوں اور اجنبی عَورتوں سے الگ ہو جاؤ۔


اور اُس نے جماعت سے کہا اِن شرِیر آدمِیوں کے خَیموں سے نِکل جاؤ اور اُن کی کِسی چِیز کو ہاتھ نہ لگاؤ تا نہ ہو کہ تُم بھی اُن کے سب گُناہوں کے سبب سے نیست ہو جاؤ۔


اَے سادہ دِلو! باز آؤ اور زِندہ رہو اور فہم کی راہ پر چلو۔


اور اُس نے اَور بُہت سی باتیں جتا جتا کر اُنہیں یہ نصِیحت کی کہ اپنے آپ کو اِس ٹیڑھی قَوم سے بچاؤ۔


بابل سے نِکل بھاگو اور ہر ایک اپنی جان بچائے۔ اُس کی بدکرداری کی سزا میں شرِیک ہو کر ہلاک نہ ہو کیونکہ یہ خُداوند کے اِنتقام کا وقت ہے۔ وہ اُسے بدلہ دیتا ہے۔


اور بنی اِسرائیل نے جو اسِیری سے لَوٹے تھے اور اُن سبھوں نے جو خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے طالِب ہونے کے لِئے اُس سرزمِین کی اجنبی قَوموں کی نجاستوں سے الگ ہو گئے تھے فَسح کھایا۔


کہ تُم اپنے آپ کو اِس جماعت سے بالکل الگ کر لو تاکہ مَیں اُن کو ایک پل میں بھسم کر دُوں۔


تُم اِس جماعت کے بِیچ سے ہٹ جاؤ تاکہ مَیں اِن کو ایک پل میں بھسم کر ڈالُوں۔ تب وہ مُنہ کے بل گِرے۔


پس جِس طرح مسِیح نے خُدا کے جلال کے لِئے تُم کو اپنے ساتھ شامِل کر لِیا ہے اُسی طرح تُم بھی ایک دُوسرے کو شامِل کر لو۔


نہ مَیں خُوشی منانے والوں کی محفِل میں بَیٹھا اور نہ شادمان ہُؤا۔ تیرے ہاتھ کے سبب سے مَیں تنہا بَیٹھا کیونکہ تُو نے مُجھے قہر سے لبریز کر دِیا ہے۔


اَور چَوپایوں میں سے جِس جِس کے پاؤں الگ اور چِرے ہُوئے ہیں اور وہ جُگالی بھی کرتا ہو تُم اُسے کھا سکتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات