Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 9:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور حُوراؔم کے نَوکر بھی اور سُلیماؔن کے نَوکر جو اوفِیر سے سونا لاتے تھے وہ چندن کے درخت اور جواہِر بھی لاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 (اَور اِس کے علاوہ حِیرامؔ کے مُلازمین اَور شُلومونؔ کے مُلازمین اوفیرؔ سے سونا لایٔے اَور وہ وہاں سے لال صندل کی لکڑی اَور جواہرات بھی لایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 हीराम और सुलेमान के आदमी ओफ़ीर से न सिर्फ़ सोना लाए बल्कि उन्होंने क़ीमती लकड़ी और जवाहर भी इसराईल तक पहुँचाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 حیرام اور سلیمان کے آدمی اوفیر سے نہ صرف سونا لائے بلکہ اُنہوں نے قیمتی لکڑی اور جواہر بھی اسرائیل تک پہنچائے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 9:10
8 حوالہ جات  

اور حُوراؔم نے اپنے نَوکروں کے ہاتھ سے جہازوں اور ملاّحوں کو جو سمُندر سے واقِف تھے اُس کے پاس بھیجا اور وہ سُلیماؔن کے مُلازِموں کے ساتھ اوفِیر میں آئے اور وہاں سے ساڑھے چار سَو قِنطار سونا لے کر سُلیماؔن بادشاہ کے پاس لائے۔


اور حِیراؔم کا بیڑا بھی جو اوفِیر سے سونا لاتا تھا بڑی کثرت سے چندن کے درخت اور بیش بہا جواہِر اوفِیر سے لایا۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیراؔم کے بیڑے کے ساتھ ایک ترسِیسی بیڑا بھی تھا۔ یہ ترسِیسی بیڑا تِین برس میں ایک بار آتا تھا اور سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لاتا تھا۔


اور دیودار اور صنوبر اور صندل کے لٹّھے لُبنان سے میرے پاس بھیجنا کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تیرے نَوکر لُبنان کی لکڑی کاٹنے میں ہوشیار ہیں اور میرے نَوکر تیرے نَوکروں کے ساتھ رہ کر۔


اور اُس نے ایک سَو بِیس قِنطار سونا اور مصالِح کا بُہت بڑا انبار اور جواہِر سُلیماؔن کو دِئے اور جو مصالِح سبا کی ملکہ نے سُلیماؔن بادشاہ کو دِئے وَیسے پِھر کبھی مُیسّر نہ آئے۔


اور بادشاہ نے چندن کی لکڑی سے خُداوند کے گھر کے لِئے اور شاہی محلّ کے لِئے چبُوترے اور گانے والوں کے لِئے بربط اور سِتار تیّار کرائے اور اَیسی چِیزیں یہُوداؔہ کے مُلک میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تِھیں۔


وہ سَوداگروں کے جہازوں کی مانِند ہے۔ وہ اپنی خُورِش دُور سے لے آتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات