Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 8:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور وہ سب لوگ جو حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبُوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے اور اِسرائیلی نہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور مُلک میں اَب بھی چند اَیسے لوگ بچے ہُوئے تھے جو بنی اِسرائیل کی نَسل سے نہیں تھے۔ یہ حِتّی، امُوری، پَرزّی، حِوّی اَور یبُوسی نَسل میں سے باقی بچے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7-8 जिन आदमियों की सुलेमान ने बेगार पर भरती की वह इसराईली नहीं थे बल्कि हित्ती, अमोरी, फ़रिज़्ज़ी, हिव्वी और यबूसी यानी कनान के पहले बाशिंदों की वह औलाद थे जो बाक़ी रह गए थे। मुल्क पर क़ब्ज़ा करते वक़्त इसराईली इन क़ौमों को पूरे तौर पर मिटा न सके, और आज तक इनकी औलाद को इसराईल के लिए बेगार में काम करना पड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7-8 جن آدمیوں کی سلیمان نے بیگار پر بھرتی کی وہ اسرائیلی نہیں تھے بلکہ حِتّی، اموری، فرِزّی، حِوّی اور یبوسی یعنی کنعان کے پہلے باشندوں کی وہ اولاد تھے جو باقی رہ گئے تھے۔ ملک پر قبضہ کرتے وقت اسرائیلی اِن قوموں کو پورے طور پر مٹا نہ سکے، اور آج تک اِن کی اولاد کو اسرائیل کے لئے بےگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 8:7
7 حوالہ جات  

جب خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو اُس مُلک میں جِس پر قبضہ کرنے کے لِئے تُو جا رہا ہے پُہنچا دے اور تیرے آگے سے اُن بُہت سی قَوموں کو یعنی حِتِّیوں اور جرجاسِیوں اور امورِیوں اور کنعانیوں اور فرِزِّیوں اور حوِّیوں اور یِبوسِیوں کو جو ساتوں قَومیں تُجھ سے بڑی اور زورآور ہیں نِکال دے۔


اور ابرامؔ کے چرواہوں اور لُوؔط کے چرواہوں میں جھگڑا ہُؤا اور کنعانی اور فرِزّیؔ اُس وقت مُلک میں رہتے تھے۔


اور بعلت اور خزانہ کے سب شہر جو سُلیماؔن کے تھے اور رتھوں کے سب شہر اور سواروں کے شہر اور جو کُچھ سُلیماؔن چاہتا تھا کہ یروشلیِم اور لُبناؔن اور اپنی مُملکت کی ساری سرزمِین میں بنائے وہ سب بنایا۔


اور جِتنی لکڑی تُجھ کو درکار ہے ہم لُبناؔن سے کاٹیں گے اور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندر ہی سمُندر تیرے پاس یافا میں پُہنچائیں گے۔ پِھر تُو اُن کو یروشلیِم کو لے جانا۔


جب یہ سب کام ہو چُکے تو سرداروں نے میرے پاس آ کر کہا کہ اِسرائیل کے لوگ اور کاہِن اور لاوی اِن اطراف کی قَوموں سے الگ نہیں رہے کیونکہ کنعانیوں اور حتِّیوں اور فرِزّیوں اور یبُوسیوں اور عمُّونیوں اور موآبیوں اور مِصریوں اور اموریوں کے سے نفرتی کام کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات