Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 8:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور بعلت اور خزانہ کے سب شہر جو سُلیماؔن کے تھے اور رتھوں کے سب شہر اور سواروں کے شہر اور جو کُچھ سُلیماؔن چاہتا تھا کہ یروشلیِم اور لُبناؔن اور اپنی مُملکت کی ساری سرزمِین میں بنائے وہ سب بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 پھر شُلومونؔ نے بعلاتؔ کو اَور اَپنے دیگر ذخیروں کے تمام شہروں کو بھی تعمیر کروایا جہاں اَپنے رتھوں، گھوڑوں اَور گُھڑسواروں کو رکھا۔ اِن کے علاوہ اُنہُوں نے یروشلیمؔ، لبانونؔ اَور اَپنے سارے مُلک میں اَپنی مرضی کے مُوافق عمارتیں تعمیر کروائیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 8:6
13 حوالہ جات  

لُبناؔن سے میرے ساتھ اَے دُلہن! تُو لُبناؔن سے میرے ساتھ چلی آ۔ اَمانہ کی چوٹی پر سے۔ سنِیر اور حرمُوؔن کی چوٹی پر سے۔ شیروں کی ماندوں سے اور چِیتوں کے پہاڑوں پر سے نظر دَوڑا۔


مَیں نے بڑے بڑے کام کِئے۔ مَیں نے اپنے لِئے عِمارتیں بنائِیں اور مَیں نے اپنے لِئے تاکِستان لگائے۔


اور یہُوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہُوداؔہ میں قلعے اور ذخِیرہ کے شہر بنائے۔


اور اُس نے بیابان میں تدمُور کو بنایا اور خزانہ کے سب شہروں کو بھی جو اُس نے حمات میں بنائے تھے۔


اور سُلیماؔن نے رتھ اور سوار اِکٹّھے کر لِئے اور اُس کے پاس ایک ہزار چار سَو رتھ اور بارہ ہزار سوار تھے جِن کو اُس نے رتھوں کے شہروں میں اور یروشلیِم میں بادشاہ کے پاس رکھّا۔


اور سُلیماؔن نے رتھ اور سوار اِکٹّھے کر لِئے۔ اُس کے پاس ایک ہزار چار سَو رتھ اور بارہ ہزار سوار تھے جِن کو اُس نے رتھوں کے شہروں میں اور بادشاہ کے ساتھ یروشلیِم میں رکھّا۔


کیونکہ اُس نے اپنا محلّ لُبناؔن کے بَن کی لکڑی کا بنایا۔ اُس کی لمبائی سَو ہاتھ اور چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُونچائی تِیس ہاتھ تھی اور وہ دیودار کے سُتُونوں کی چار قطاروں پر بنا تھا اور سُتُونوں پر دیودار کے شہتِیر تھے۔


اور اِلِتقیہ اور جِبّتوؔن اور بعلات۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب سُلیماؔن خُداوند کا گھر اور شاہی محلّ بنا چُکا اور جو کُچھ سُلیماؔن کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا۔


اور اُس نے اُوپر کے بَیت حوروؔن اور نِیچے کے بَیت حوروؔن کو بنایا جو دِیواروں اور پھاٹکوں اور اڑبنگوں سے مضبُوط کِئے ہُوئے شہر تھے۔


اور وہ سب لوگ جو حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبُوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے اور اِسرائیلی نہ تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات