Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 8:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور حُوراؔم نے اپنے نَوکروں کے ہاتھ سے جہازوں اور ملاّحوں کو جو سمُندر سے واقِف تھے اُس کے پاس بھیجا اور وہ سُلیماؔن کے مُلازِموں کے ساتھ اوفِیر میں آئے اور وہاں سے ساڑھے چار سَو قِنطار سونا لے کر سُلیماؔن بادشاہ کے پاس لائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور حِیرامؔ بادشاہ نے اُنہیں بحری جہاز بھیجے جِن پر اُن کے اَپنے افسر اَور ملّاح مُعیّن تھے اَور وہ اَیسے خادِم تھے جو سمُندر سے واقف تھے۔ وہ شُلومونؔ کے مُلازمین کے ہمراہ اوفیرؔ کے سمُندری سفر پر روانہ ہُوئے اَور وہاں سے وہ 450 تالنت سونا لے کر آئے جو شُلومونؔ کے لیٔے تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 वहाँ हीराम बादशाह ने अपने जहाज़ और तजरबाकार मल्लाह भेजे ताकि वह सुलेमान के आदमियों के साथ मिलकर जहाज़ों को चलाएँ। उन्होंने ओफ़ीर तक सफ़र किया और वहाँ से सुलेमान के लिए तक़रीबन 15,000 किलोग्राम सोना लेकर आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 وہاں حیرام بادشاہ نے اپنے جہاز اور تجربہ کار ملاح بھیجے تاکہ وہ سلیمان کے آدمیوں کے ساتھ مل کر جہازوں کو چلائیں۔ اُنہوں نے اوفیر تک سفر کیا اور وہاں سے سلیمان کے لئے تقریباً 15,000 کلو گرام سونا لے کر آئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 8:18
6 حوالہ جات  

اور حُوراؔم کے نَوکر بھی اور سُلیماؔن کے نَوکر جو اوفِیر سے سونا لاتے تھے وہ چندن کے درخت اور جواہِر بھی لاتے تھے۔


اور جِتنا سونا سُلیماؔن کے پاس ایک سال میں آتا تھا اُس کا وزن چھ سَو چھیاسٹھ قِنطار سونے کا تھا۔


مَیں نے سونا اور چاندی اور بادشاہوں اور صُوبوں کا خاص خزانہ اپنے لِئے جمع کِیا۔ مَیں نے گانے والوں اور گانے والِیوں کو رکھّا اور بنی آدمؔ کے اَسبابِ عَیش یعنی لَونڈیوں کو اپنے لِئے کثرت سے فراہم کِیا۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیراؔم کے بیڑے کے ساتھ ایک ترسِیسی بیڑا بھی تھا۔ یہ ترسِیسی بیڑا تِین برس میں ایک بار آتا تھا اور سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لاتا تھا۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس جہاز تھے جو حُوراؔم کے نَوکروں کے ساتھ ترسِیس کو جاتے تھے۔ ترسِیس کے یہ جہاز تِین برس میں ایک بار سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لے کر آتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات