Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور آٹھویں دِن اُن کا مُقدّس مجمع فراہم ہُؤا کیونکہ وہ سات دِن مذبح کے مخصُوص کرنے میں اور سات دِن عِید منانے میں لگے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 آٹھویں دِن اُنہُوں نے ایک مُقدّس اِجتماع کا اہتمام کیا۔ سات دِن تک وہ مذبح کی تقدیس کے کرنے میں اَور سات دِن عید منانے میں مصروف رہے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:9
10 حوالہ جات  

تُم ساتوں دِن برابر خُداوند کے حضُور آتشِین قُربانی گُذراننا۔ آٹھویں دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو اور پِھر خُداوند کے حضُور آتِشِین قُربانی گُذراننا۔ وہ خاص مجمع ہے۔ اُس میں کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔


روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔ بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کو خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُس سے فریاد کرو۔


اور پہلے دِن سے آخِری دِن تک روز بروز اُس نے خُدا کی شرِیعت کی کِتاب پڑھی اور اُنہوں نے سات دِن عِید منائی اور آٹھویں دِن دستُور کے مُوافِق مُقدّس مجمع فراہم ہُؤا۔


پِھر ساری جماعت نے اَور سات دِن ماننے کا مشورہ کِیا اور خُوشی سے اَور سات دِن مانے۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


چھ دِن تک بے خمِیری روٹی کھانا اور ساتویں دِن خُداوند تیرے خُدا کی خاطِر مُقدّس مجمع ہو۔ اُس میں تُو کوئی کام نہ کرنا۔


اور جِس دِن مذبح مَسح کِیا گیا اُس دِن وہ رئِیس اُس کی تقدِیس کے لِئے ہدئے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئِیس مذبح کے آگے لے جانے لگے۔


اور ساتویں مہِینے کی تیئِیسوِیں تارِیخ کو اُس نے لوگوں کو رُخصت کِیا تاکہ وہ اُس نیکی کے سبب سے جو خُداوند نے داؤُد اور سُلیماؔن اور اپنی قَوم اِسرائیل سے کی تھی خُوش اور شادمان ہو کر اپنے ڈیروں کو جائیں۔


تُو سات دِن تک قُربان گاہ کے لِئے کفّارہ دینا اور اُسے پاک کرنا تو قُربان گاہ نہایت پاک ہو جائے گی اور جو کُچھ اُس سے چُھو جائے گا وہ بھی پاک ٹھہرے گا۔


سو اُس عِید میں اِسرائیلؔ کے سب لوگ ماہِ ایتانیم میں جو ساتواں مہِینہ ہے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس جمع ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات