Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور سُلیماؔن اور اُس کے ساتھ حماؔت کے مدخل سے مِصرؔ کی ندی تک کے سب اِسرائیلِیوں کی بُہت بڑی جماعت نے اُس مَوقع پر سات دِن تک عِید منائی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 شُلومونؔ نے اِس موقع پر سات دِن تک عید منائی اَور لیبو حماتؔ کے مدخل سے لے کر وادی مِصر تک کے سارے بنی اِسرائیل کی ایک بہت بڑی جماعت اُن کے ساتھ مَوجُود تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8-9 ईद 14 दिनों तक मनाई गई। पहले हफ़ते में सुलेमान और तमाम इसराईल ने क़ुरबानगाह की मख़सूसियत मनाई और दूसरे हफ़ते में झोंपड़ियों की ईद। इस ईद में बहुत ज़्यादा लोग शरीक हुए। वह दूर-दराज़ इलाक़ों से यरूशलम आए थे, शिमाल में लबो-हमात से लेकर जुनूब में उस वादी तक जो मिसर की सरहद थी। आख़िरी दिन पूरी जमात ने इख़्तितामी जशन मनाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8-9 عید 14 دنوں تک منائی گئی۔ پہلے ہفتے میں سلیمان اور تمام اسرائیل نے قربان گاہ کی مخصوصیت منائی اور دوسرے ہفتے میں جھونپڑیوں کی عید۔ اِس عید میں بہت زیادہ لوگ شریک ہوئے۔ وہ دُوردراز علاقوں سے یروشلم آئے تھے، شمال میں لبو حمات سے لے کر جنوب میں اُس وادی تک جو مصر کی سرحد تھی۔ آخری دن پوری جماعت نے اختتامی جشن منایا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:8
19 حوالہ جات  

اُسی روز خُداوند نے ابرامؔ سے عہد کِیا اور فرمایا کہ یہ مُلک دریائے مِصرؔ سے لے کر اُس بڑے دریا یعنی دریائے فراتؔ تک۔


سو سُلیماؔن نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیلؔ یعنی ایک بڑی جماعت نے جو حمات کے مدخل سے لے کر مِصرؔ کی نہر تک کی حدُود سے آئی تھی خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور سات روز اور پِھر سات روز اَور یعنی چَودہ روز عِید منائی۔


اور یہُودِیوں کی عِیدِ خیام نزدِیک تھی۔


لیکن خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل دیکھو مَیں تُم پر ایک قَوم کو چڑھا لاؤں گا اور وہ تُم کو حمات کے مدخل سے وادیِ عرؔبہ تک پریشان کرے گی۔


سو بُہت سے لوگ یروشلیِم میں جمع ہُوئے کہ دُوسرے مہِینے میں فطِیری روٹی کی عِید کریں۔ یُوں بُہت بڑی جماعت ہو گئی۔


سو اُس عِید میں اِسرائیلؔ کے سب لوگ ماہِ ایتانیم میں جو ساتواں مہِینہ ہے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس جمع ہُوئے۔


اور اِسرائیل کے سب لوگ ساتویں مہِینے کی عِید میں بادشاہ کے پاس جمع ہُوئے۔


سو یروشلیِم میں بڑی خُوشی ہُوئی کیونکہ شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن بِن داؤُد کے زمانہ سے یروشلیِم میں اَیسا نہیں ہُؤا تھا۔


ساتویں مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو بھی وہ عِید کے لِئے جِس طرح سے اُس نے اِن سات دِنوں میں کِیا تھا تیّاری کرے گا۔ خطا کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور تیل کے مُطابِق۔


اور اُسی سرحد سے حمات کے مدخل کے مُقابِل بڑا سمُندر مغرِبی سرحد ہو گا۔ مغرِبی جانِب یِہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات