Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:19 - کِتابِ مُقادّس

19 پر اگر تُم برگشتہ ہو جاؤ اور میرے آئِین و احکام کو جِن کو مَیں نے تُمہارے آگے رکھّا ہے ترک کر دو اور جا کر غَیر معبُودوں کی عِبادت کرو اور اُن کو سِجدہ کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”لیکن اگر تُم مُجھ سے مُنہ موڑ لوگے اَور میرے قوانین اَور اَحکام کو جو مَیں نے دئیے ہیں ترک کر دوگے اَور غَیر معبُودوں کی عبادت کرنے لگ جاؤگے اَور اُنہیں سَجدہ کروگے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन ख़बरदार! अगर तू मुझसे दूर होकर मेरे दिए गए अहकाम और हिदायात को तर्क करे बल्कि दीगर माबूदों की तरफ़ रुजू करके उनकी ख़िदमत और परस्तिश करे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن خبردار! اگر تُو مجھ سے دُور ہو کر میرے دیئے گئے احکام اور ہدایات کو ترک کرے بلکہ دیگر معبودوں کی طرف رجوع کر کے اُن کی خدمت اور پرستش کرے

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:19
15 حوالہ جات  

لیکن اگر تُو اَیسا نہ کرے کہ خُداوند اپنے خُدا کی بات سُن کر اُس کے سب احکام اور آئِین پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں اِحتیاط سے عمل کرے تو یہ سب لَعنتیں تُجھ پر نازِل ہوں گی اور تُجھ کو لگیں گی۔


لیکن اگر تُم میری نہ سُنو اور اِن سب حُکموں پر عمل نہ کرو۔


اور تُو اَے میرے بیٹے سُلیماؔن اپنے باپ کے خُدا کو پہچان اور پُورے دِل اور رُوح کی مُستعِدّی سے اُس کی عِبادت کر کیونکہ خُداوند سب دِلوں کو جانچتا ہے اور جو کُچھ خیال میں آتا ہے اُسے پہچانتا ہے۔ اگر تو اُسے ڈُھونڈے تو وہ تُجھ کو مِل جائے گا اور اگر تُو اُسے چھوڑے تو وہ ہمیشہ کے لِئے تُجھے ردّ کر دے گا۔


پر اگر تُم اب بھی شرارت ہی کرتے جاؤ تو تُم اور تُمہارا بادشاہ دونوں کے دونوں نابُود کر دِئے جاؤ گے۔


کیونکہ اگر تُم اُس کی پَیروی سے پِھر جاؤ تو وہ اُن کو پِھر بیابان میں چھوڑ دے گا اور تُم اِن سب لوگوں کو ہلاک کراؤ گے۔


اور خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ اُنہوں نے میری شرِیعت کو جو مَیں نے اُن کے آگے رکھّی تھی ترک کر دِیا اور میری آواز کو نہ سُنا اور اُس کے مُطابِق نہ چلے۔


تُو اُن کے آگے سِجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عِبادت کرنا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا غیُور خُدا ہُوں اور جو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں اُن کی اَولاد کو تِیسری اور چَوتھی پُشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


اور اُن قَوموں میں جو تُمہارے درمِیان ہنُوز باقی ہیں نہ جاؤ اور نہ اُن کے دیوتاؤں کے نام کا ذِکر کرو اور نہ اُن کی قَسم کِھلاؤ اور نہ اُن کی پرستِش کرو اور نہ اُن کو سِجدہ کرو۔


اور مَیں بنی اِسرائیل کے پاؤں کو اُس سرزمِین سے جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو عِنایت کی ہے پِھر کبھی نہیں ہٹاؤں گا بشرطیکہ وہ اُن سب باتوں کو جو مَیں نے اُن کو فرمائِیں یعنی اُس ساری شرِیعت اور آئِین اور حُکموں کو جو مُوسیٰ کی معرفت مِلے ماننے کی اِحتیاط رکھّیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات