Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:14 - کِتابِ مُقادّس

14 تب اگر میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دُعا کریں اور میرے دِیدار کے طالِب ہوں اور اپنی بُری راہوں سے پِھریں تو مَیں آسمان پر سے سُن کر اُن کا گُناہ مُعاف کرُوں گا اور اُن کے مُلک کو بحال کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اگر میری قوم جو میرے نام سے جانی جاتی ہے، فروتن ہوکر دعا کرے اَور میرے دیدار کی طالب ہو اَور اَپنی بُری روِشوں سے تَوبہ کرے، تو میں آسمان پر سے اُن کی سُنوں گا اَور اُن کے گُناہ مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے مُلک کو پھر سے شفا بخشوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तो अगर मेरी क़ौम जो मेरे नाम से कहलाती है अपने आपको पस्त करे और दुआ करके मेरे चेहरे की तालिब हो और अपनी शरीर राहों से बाज़ आए तो फिर मैं आसमान पर से उस की सुनकर उसके गुनाहों को मुआफ़ कर दूँगा और मुल्क को बहाल करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تو اگر میری قوم جو میرے نام سے کہلاتی ہے اپنے آپ کو پست کرے اور دعا کر کے میرے چہرے کی طالب ہو اور اپنی شریر راہوں سے باز آئے تو پھر مَیں آسمان پر سے اُس کی سن کر اُس کے گناہوں کو معاف کر دوں گا اور ملک کو بحال کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:14
31 حوالہ جات  

جو اپنے گُناہوں کو چِھپاتا ہے کامیاب نہ ہو گا لیکن جو اُن کا اِقرار کر کے اُن کو ترک کرتا ہے اُس پر رحمت ہو گی۔


دیکھ مَیں اُسے صِحت و تندرُستی بخشُوں گا۔ مَیں اُن کو شِفا دُوں گا اور امن و سلامتی کی کثرت اُن پر ظاہِر کرُوں گا۔


تُو اُن سے کہہ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم شرِیر کے مَرنے میں مُجھے کُچھ خُوشی نہیں بلکہ اِس میں ہے کہ شرِیر اپنی راہ سے باز آئے اور زِندہ رہے۔ اَے بنی اِسرائیل باز آؤ۔ تُم اپنی بُری روِش سے باز آؤ۔ تُم کیوں مَرو گے؟


تو تُو آسمان پر سے سُن کر اپنے بندوں اور اپنی قَوم اِسرائیل کا گُناہ مُعاف کر دینا کیونکہ تُو نے اُن کو اُس اچّھی راہ کی تعلِیم دی جِس پر اُن کو چلنا فرض ہے اور اپنے مُلک پر جِسے تُو نے اپنی قَوم کو مِیراث کے لِئے دِیا ہے مِینہہ برسانا۔


کیا جِلعاد میں رَوغنِ بلسان نہیں ہے؟ کیا وہاں کوئی طبِیب نہیں؟ میری بِنتِ قَوم کیوں شِفا نہیں پاتی؟


ہم تو اُن کی مانِند ہُوئے جِن پر تُو نے کبھی حُکُومت نہ کی اور جو تیرے نام سے نہیں کہلاتے۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ صِیُّون میں اور اُن کے پاس جو یعقُوبؔ میں خطاکاری سے باز آتے ہیں ایک فِدیہ دینے والا آئے گا۔


تو تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے سُن کر مُعاف کر دینا اور ہر شخص کو جِس کے دِل کو تُو جانتا ہے اُس کی سب روِش کے مُطابِق بدلہ دینا (کیونکہ فقط تُو ہی بنی آدمؔ کے دِلوں کو جانتا ہے)۔


مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگی میں تو کلام نہیں کِیا۔ مَیں نے یعقُوبؔ کی نسل کو نہیں فرمایا کہ عبث میرے طالِب ہو۔ مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اور راستی کی باتیں بیان فرماتا ہُوں۔


خُداوند نے اُس سے کہا اُٹھ۔ اُس کُوچہ میں جا جو سِیدھا کہلاتا ہے اور یہُوداؔہ کے گھر میں ساؤُؔل نام ترسی کو پُوچھ لے کیونکہ دیکھ وہ دُعا کر رہا ہے۔


ہم تو بابل کی شِفایابی چاہتے تھے پر وہ شِفایاب نہ ہُؤا۔ تُم اُس کو چھوڑو۔ آؤ ہم سب اپنے اپنے وطن کو چلے جائیں کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پُہنچی اور اَفلاک تک بُلند ہُوئی۔


تُو نے زمِین کو لرزا دِیا۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالا ہے۔ اُس کے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزان ہے۔


اِس طرح وہ میرے نام کو بنی اِسرائیل پر رکھّیں اور مَیں اُن کو برکت بخشُوں گا۔


اور دُنیا کی سب قَومیں یہ دیکھ کر کہ تُو خُداوند کے نام سے کہلاتا ہے تُجھ سے ڈر جائیں گی۔


تو تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے سُن لینا اور جِس جِس بات کے لِئے وہ پردیسی تُجھ سے فریاد کرے اُس کے مُطابِق کرنا تاکہ زمِین کی سب قَومیں تیرے نام کو پہچانیں اور تیری قَوم اِسرائیل کی طرح تیرا خَوف مانیں اور جان لیں کہ یہ گھر جِسے مَیں نے بنایا ہے تیرے نام کا کہلاتا ہے۔


اِس لِئے اَے آدمؔ زاد اپنی قَوم کے فرزندوں سے یُوں کہہ کہ صادِق کی صداقت اُس کی خطاکاری کے دِن اُسے نہ بچائے گی اور شرِیر کی شرارت جب وہ اُس سے باز آئے تو اُس کے گِرنے کا سبب نہ ہو گی اور صادِق جب گُناہ کرے تو اپنی صداقت کے سبب سے زِندہ نہ رہ سکے گا۔


اور یہُوسفط ڈر کر دِل سے خُداوند کا طالِب ہُؤا اور سارے یہُوداؔہ میں روزہ کی مُنادی کرائی۔


اور بنی یہُوداؔہ خُداوند سے مدد مانگنے کو اِکٹّھے ہُوئے بلکہ یہُوداؔہ کے سب شہروں میں سے خُداوند سے مدد مانگنے کو آئے۔


جب تُو نے فرمایا کہ میرے دِیدار کے طالِب ہو تو میرے دِل نے تُجھ سے کہا اَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالِب رہُوں گا۔


تُو کیوں اِنسان کی مانِند ہکّا بکّا ہے اور اُس بہادُر کی مانِند جو رہائی نہیں دے سکتا؟ بہر حال اَے خُداوند! تُو تو ہمارے درمِیان ہے اور ہم تیرے نام سے کہلاتے ہیں۔ تُو ہم کو ترک نہ کر۔


خُداوند فرماتا ہے اُن دِنوں میں بلکہ اُسی وقت بنی اِسرائیل آئیں گے۔ وہ اور بنی یہُوداؔہ اِکٹّھے روتے ہُوئے چلیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات