Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 7:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اگر مَیں آسمان کو بند کر دُوں کہ بارِش نہ ہو یا ٹڈِّیوں کو حُکم دُوں کہ مُلک کو اُجاڑ ڈالیں یا اپنے لوگوں کے درمِیان وبا بھیجُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”اَور جَب مَیں آسمانوں کو بند کر دُوں تاکہ بارش نہ ہو یا ٹِڈّیوں کو حُکم دُوں کہ مُلک کو اُجاڑ ڈالیں یا اَپنی قوم میں وَبا بھیج دُوں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जब कभी मैं बारिश का सिलसिला रोकूँ, या फ़सलें ख़राब करने के लिए टिड्डियाँ भेजूँ या अपनी क़ौम में वबा फैलने दूँ

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جب کبھی مَیں بارش کا سلسلہ روکوں، یا فصلیں خراب کرنے کے لئے ٹڈیاں بھیجوں یا اپنی قوم میں وبا پھیلنے دوں

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 7:13
17 حوالہ جات  

اور خُداوند کا غضب تُم پر بھڑکے اور وہ آسمان کو بند کر دے تاکہ مینہہ نہ برسے اور زمِین میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور تُم اِس اچھّے مُلک سے جو خُداوند تُم کو دیتا ہے جلد فنا ہو جاؤ۔


اُن کو اِختیار ہے کہ آسمان کو بند کر دیں تاکہ اُن کی نبُوّت کے زمانہ میں پانی نہ برسے اور پانِیوں پر اِختیار ہے کہ اُنہیں خُون بنا ڈالیں اور جِتنی دفعہ چاہیں زمِین پر ہر طرح کی آفت لائیں۔


اور فِلدِلفیہ کی کلِیسیا کے فرِشتہ کو یہ لِکھ کہ جو قدُّوس اور بَرحق ہے اور داؤُد کی کُنجی رکھتا ہے جِس کے کھولے ہُوئے کو کوئی بند نہیں کرتا اور بند کِئے ہُوئے کو کوئی کھولتا نہیں وہ یہ فرماتا ہے کہ


اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔


دیکھو! وہ ڈھا دیتا ہے تو پِھر بنتا نہیں۔ وہ آدمی کو بند کر دیتا ہے تو پِھر کُھلتا نہیں۔


اور مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ ایلیّاہؔ کے دِنوں میں جب ساڑھے تِین برس آسمان بند رہا یہاں تک کہ سارے مُلک میں سخت کال پڑا بُہت سی بیوائیں اِسرائیلؔ میں تِھیں۔


وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔


اُس نے حُکم دِیا تو بے شُمار ٹِڈّیاں اور کیڑے آ گئے


اگر وہ بِیچ سے گُذر کر بند کر دے اور عدالت میں بُلائے تو کَون اُسے روک سکتا ہے؟


مَیں اِن کو وبا سے مارُوں گا اور مِیراث سے خارِج کرُوں گا اور تُجھے ایک اَیسی قَوم بناؤُں گا جو اِن سے کہِیں بڑی اور زِیادہ زورآور ہو۔


اور اگرچہ مَیں نے مِینہہ کو جب کہ فصل پکنے میں تِین مہِینے باقی تھے تُم سے روک لِیا اور ایک شہر پر برسایا اور دُوسرے سے روک رکھّا ایک قِطعہ زمِین پر برسا اور دُوسرا قِطعہ بارِش نہ ہونے کے باعِث سُوکھ گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات