تَو بھی خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے مُجھے میرے باپ کے سارے گھرانے میں سے چُن لِیا کہ مَیں سدا اِسرائیلؔ کا بادشاہ رہُوں کیونکہ اُس نے یہُوداؔہ کو پیشوا ہونے کے لِئے مُنتخب کِیا اور یہُوداؔہ کے گھرانے میں سے میرے باپ کے گھرانے کو چُنا ہے اور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مُجھے پسند کِیا تاکہ مُجھے سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائے۔
