Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 5:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور کاہِنوں نے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُس کی جگہ مسکن کی اِلہام گاہ میں جو پاکترِین مکان ہے یعنی کرُّوبیوں کے بازُوؤں کے نِیچے لا کر رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پھر کاہِنوں نے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُس کی مُقرّرہ جگہ یعنی پاک مَقدِس کے اَندرونی پاک ترین مقام میں کروبیم کے پروں کے نیچے لاکر رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इमामों ने रब के अहद का संदूक़ पिछले यानी मुक़द्दसतरीन कमरे में लाकर करूबी फ़रिश्तों के परों के नीचे रख दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اماموں نے رب کے عہد کا صندوق پچھلے یعنی مُقدّس ترین کمرے میں لا کر کروبی فرشتوں کے پَروں کے نیچے رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 5:7
13 حوالہ جات  

اُٹھ اَے خُداوند! اپنی آرام گاہ میں داخِل ہو۔ تُو اور تیری قُدرت کا صندُوق۔


اور خالِص سونے کے شمعدان مع چراغوں کے تاکہ وہ دستُور کے مُوافِق اِلہام گاہ کے آگے روشن رہیں۔


سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔


اور اِسرائیل کے سب بزُرگ آئے اور لاویوں نے صندُوق اُٹھایا۔


اور سُلیماؔن بادشاہ اور اِسرائیل کی ساری جماعت نے جو اُس کے پاس اِکٹّھی ہُوئی تھی صندُوق کے آگے کھڑے ہو کر بھیڑ بکریاں اور بَیل ذبح کِئے اَیسا کہ کثرت کی وجہ سے اُن کا شُمار و حِساب نہیں ہو سکتا تھا۔


اور کرُّوبی اپنے بازُو صندُوق کی جگہ کے اُوپر پَھیلائے ہُوئے تھے اور یُوں کرُّوبی صندُوق اور اُس کی چوبوں کو اُوپر سے ڈھانکے ہُوئے تھے۔


اور وہِیں مَیں نے وہ صندُوق رکھّا ہے جِس میں خُداوند کا وہ عہد ہے جو اُس نے بنی اِسرائیل سے کِیا۔


اور اُس نے ہَیکل کے سامنے کی لمبائی کو بِیس ہاتھ اور چَوڑائی کو بِیس ہاتھ ناپا اور مُجھ سے کہا کہ یِہی پاکترِین مقام ہے۔


اور اُن لاویوں سے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو کر تمام اِسرائیل کو تعلِیم دیتے تھے کہا کہ پاک صندُوق کو اُس گھر میں جِسے شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن بِن داؤُد نے بنایا تھا رکھّو۔ آگے کو تُمہارے کندھوں پر کوئی بوجھ نہ ہو گا۔ سو اب تُم خُداوند اپنے خُدا کی اور اُس کی قَوم اِسرائیل کی خِدمت کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات