Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 5:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور لاوی جو گاتے تھے وہ سب کے سب جَیسے آسف اور ہَیماؔن اور یدُوؔتُون اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی کتانی کپڑے سے مُلبّس ہو کر اور جھانجھ اور سِتار اور بربط لِئے ہُوئے مذبح کے مشرِقی کنارے پر کھڑے تھے اور اُن کے ساتھ ایک سَو بِیس کاہِن تھے جو نرسِنگے پُھونک رہے تھے)۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تمام لیوی جو موسیقار تھے یعنی آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ اَور اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار نفیس کتانی کپڑے پہنے اَور ہاتھوں میں جھانجھ، سِتار اَور بربط لیٔے ہُوئے مذبح کے مشرق کی طرف کھڑے تھے اَور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہِنؔ تھے جو نرسنگے پھُونک رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लावियों के तमाम गुलूकार भी हाज़िर थे। उनके राहनुमा आसफ़, हैमान और यदूतून अपने बेटों और रिश्तेदारों समेत सब बारीक कतान के लिबास पहने हुए क़ुरबानगाह के मशरिक़ में खड़े थे। वह झाँझ, सितार और सरोद बजा रहे थे, जबकि उनके साथ 120 इमाम तुरम फूँक रहे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لاویوں کے تمام گلوکار بھی حاضر تھے۔ اُن کے راہنما آسف، ہیمان اور یدوتون اپنے بیٹوں اور رشتے داروں سمیت سب باریک کتان کے لباس پہنے ہوئے قربان گاہ کے مشرق میں کھڑے تھے۔ وہ جھانجھ، ستار اور سرود بجا رہے تھے، جبکہ اُن کے ساتھ 120 امام تُرم پھونک رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 5:12
26 حوالہ جات  

اور شبنیاؔہ اور یہُوسفط اور نتنئِیل اور عماسی اور زکرؔیاہ اور بِنایاؔہ اور الِیعزر کاہِن خُدا کے صندُوق کے آگے آگے نرسِنگے پُھونکتے جاتے تھے اور عوبیدادوؔم اور یحیاؔہ صندُوق کے دربان تھے۔


گانے والے آگے آگے اور بجانے والے پِیچھے پِیچھے چلے۔ دف بجانے والی جوان لڑکیاں بِیچ میں۔


اور اُس نے داؤُد اور بادشاہ کے غَیب بِین جاد اور ناتن نبی کے حُکم کے مُطابِق خُداوند کے گھر میں لاویوں کو جھانجھ اور سِتار اور بربط کے ساتھ مُقرّر کِیا کیونکہ یہ نبیوں کی معرفت خُداوند کا حُکم تھا۔


اور کاہِن اپنے اپنے مَنصب کے مُطابِق کھڑے تھے اور لاوی بھی خُداوند کے لِئے مُوسِیقی کے ساز لِئے ہُوئے تھے جِن کو داؤُد بادشاہ نے خُداوند کا شُکر بجا لانے کو بنایا تھا جب اُس نے اُن کے ذرِیعہ سے اُس کی سِتایش کی تھی کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے اور کاہِن اُن کے آگے نرسِنگے پُھونکتے رہے اور سب اِسرائیلی کھڑے رہے۔


اور چار ہزار دربان تھے اور چار ہزار اُن سازوں سے خُداوند کی تعرِیف کرتے تھے جِن کو مَیں نے یعنی داؤُد نے مدح سرائی کے لِئے بنایا تھا۔


اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیاؔہ بِن سِمعا۔


اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔


اور اُس کو چمک دار اور صاف مہِین کتانی کپڑا پہننے کا اِختیار دِیا گیا کیونکہ مہِین کتانی کپڑے سے مُقدّس لوگوں کی راست بازی کے کام مُراد ہیں۔


اور وہ ساتوں فرِشتے جِن کے پاس ساتوں آفتیں تِھیں آب دار اور چمک دار جواہِر سے آراستہ اور سِینوں پر سُنہری سِینہ بند باندھے ہُوئے مَقدِس سے نِکلے۔


وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔


دس تار والے ساز اور بربط پر اور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔


اَے خُداوند میرے نجات دینے والے خُدا! مَیں نے رات دِن تیرے حضُور فریاد کی ہے۔


میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اُسی سے ہے۔


رب خُداوند خُدا نے کلام کِیا اور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔


اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کی شُکرگُذاری اور سِتایش کریں۔


اور داؤُؔد اور سب لاوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اور گانے والے اور گانے والوں کے ساتھ کنانیاؔہ جو گانے میں اُستاد تھا کتانی پَیراہنوں سے مُلبّس تھے اور داؤد کتان کا افُود بھی پہنے تھا۔


اور داؤُؔد اور سارا اِسرائیلؔ خُدا کے آگے بڑے زور سے گِیت گاتے اور بربط اور سِتار اور دف اور جھانجھ اور تُرہی بجاتے چلے آتے تھے۔


اور لاوی داؤُد کے باجوں کو اور کاہِن نرسِنگوں کو لے کر کھڑے ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات