Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 3:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور گھر کے سامنے کے اُسارے کی لمبائی گھر کی چَوڑائی کے مُطابِق بِیس ہاتھ اور اُونچائی ایک سَو بِیس ہاتھ تھی اور اُس نے اُسے اندر سے خالِص سونے سے منڈھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور بیت المُقدّس کے سامنے کے برامدے کی لمبائی خُدا کے بیت المُقدّس کے برابر تھی اَور اُس کی لمبائی بیس ہاتھ چوڑائی اُونچائی بیس ہاتھ۔ اَور شُلومونؔ نے اُسے اَندر سے خالص سونے سے منڈھوایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 सामने एक बरामदा बनाया गया जो इमारत जितना चौड़ा यानी 30 फ़ुट और 30 फ़ुट ऊँचा था। उस की अंदरूनी दीवारों पर उसने ख़ालिस सोना चढ़ाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 سامنے ایک برآمدہ بنایا گیا جو عمارت جتنا چوڑا یعنی 30 فٹ اور 30 فٹ اونچا تھا۔ اُس کی اندرونی دیواروں پر اُس نے خالص سونا چڑھایا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 3:4
6 حوالہ جات  

اور رسُولوں کے ہاتھوں سے بُہت سے نِشان اور عجِیب کام لوگوں میں ظاہِر ہوتے تھے۔ اور وہ سب ایک دِل ہو کر سُلیماؔن کے برآمدہ میں جمع ہُؤا کرتے تھے


جب وہ پطرس اور یُوحنّا کو پکڑے ہُوئے تھا تو سب لوگ بُہت حَیران ہو کر اُس برآمدہ کی طرف جو سُلیماؔن کا کہلاتا ہے اُن کے پاس دَوڑے آئے۔


اور یِسُوعؔ ہَیکل کے اندر سُلیمؔانی برآمدہ میں ٹہل رہا تھا۔


اور اُس گھر کی ہَیکل کے سامنے ایک برآمدہ اُس گھر کی چَوڑائی کے مُطابِق بِیس ہاتھ لمبا تھا اور اُس گھر کے سامنے اُس کی چَوڑائی دس ہاتھ تھی۔


پِھر وہ مُجھے مسکن کی ڈیوڑھی میں لایا اور ڈیوڑھی کو ناپا۔ پانچ ہاتھ اِدھر اور پانچ ہاتھ اُدھر اور پھاٹک کی چَوڑائی تِین ہاتھ اِس طرف تھی اور تِین ہاتھ اُس طرف۔


اور پہلے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو اُنہوں نے تقدِیس کا کام شرُوع کِیا اور اُس مہِینے کی آٹھوِیں تارِیخ کو خُداوند کے اُسارے تک پُہنچے اور اُنہوں نے آٹھ دِن میں خُداوند کے گھر کو پاک کِیا۔ سو پہلے مہِینے کی سولھوِیں تارِیخ کو اُسے تمام کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات