Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 26:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور اُن کے ماتحت تِین لاکھ ساڑھے سات ہزار کا زبردست لشکر تھا جو دُشمن کے مُقابلہ میں بادشاہ کی مدد کرنے کو بڑے زور سے لڑتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُن کی زیرِ کمان جنگ کے لیٔے تربّیت یافتہ تین لاکھ سات ہزار پانچ سَو آدمیوں کی فَوج تھی جو دُشمنوں کے خِلاف بادشاہ کی مدد کرنے کے لیٔے پُوری طاقت سے جنگ کرتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फ़ौज 3,07,500 जंग लड़ने के क़ाबिल मर्दों पर मुश्तमिल थी। जंग में बादशाह उन पर पूरा भरोसा कर सकता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 فوج 3,07,500 جنگ لڑنے کے قابل مردوں پر مشتمل تھی۔ جنگ میں بادشاہ اُن پر پورا بھروسا کر سکتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 26:13
9 حوالہ جات  

اِس کے سِوا امصیاؔہ نے یہُوداؔہ کو اِکٹّھا کِیا اور اُن کو اُن کے آبائی خاندانوں کے مُوافِق تمام مُلکِ یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہزار ہزار کے سرداروں اور سَو سَو کے سرداروں کے نِیچے ٹھہرایا اور اُن میں سے جِن کی عُمر بِیس برس یا اُس سے اُوپر تھی اُن کو شُمار کِیا اور اُن کو تِین لاکھ چُنے ہُوئے مَرد پایا جو جنگ میں جانے کے قابِل اور برچھی اور ڈھال سے کام لے سکتے تھے۔


اور آسا کے پاس بنی یہُوداؔہ کے تِین لاکھ آدمِیوں کا لشکر تھا جو ڈھال اور بھالا اُٹھاتے تھے اور بِنیمِین کے دو لاکھ اسّی ہزار تھے جو ڈھال اُٹھاتے اور تِیر چلاتے تھے۔ یہ سب زبردست سُورما تھے۔


اور ابیاہ جنگی سُورماؤں کا لشکر یعنی چار لاکھ چُنے ہُوئے مَرد لے کر لڑائی میں گیا اور یرُبعاؔم نے اُس کے مُقابلہ میں آٹھ لاکھ چُنے ہُوئے مَرد لے کر جو زبردست سُورما تھے صف آرائی کی۔


اور جب رحُبعاؔم یروشلیِم میں آ گیا تو اُس نے اِسرائیل سے لڑنے کے لِئے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے گھرانے میں سے ایک لاکھ اسّی ہزار چُنے ہُوئے جوان جو جنگی مَرد تھے فراہم کِئے تاکہ وہ پِھر مُملکت کو رحُبعاؔم کے قبضہ میں کرا دیں۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب رحُبعاؔم کی سلطنت مُستحکم ہو گئی اور وہ قوی بن گیا تو اُس نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیل نے خُداوند کی شرِیعت کو ترک کِیا۔


اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سُورماؤں کا کُل شُمار دو ہزار چھ سَو تھا۔


اور عُزّیاہ نے اُن کے لِئے یعنی سارے لشکر کے لِئے ڈھالیں اور برچھے اور خود اور بکتر اور کمانیں اور فلاخن کے لِئے پتّھر تیّار کِئے۔


اِس لِئے اُس نے یہُوداؔہ سے کہا کہ ہم یہ شہر تعمِیر کریں اور اُن کے گِرد دِیوار اور بُرج بنائیں اور پھاٹک اور اڑبنگے لگائیں یہ مُلک ابھی ہمارے قابُو میں ہے کیونکہ ہم خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہُوئے ہیں۔ ہم اُس کے طالِب ہُوئے اور اُس نے ہم کو چاروں طرف امان بخشی ہے۔ سو اُنہوں نے اُن کو تعمِیر کِیا اور کامیاب ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات