Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 22:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور وہ یزرعیل کو اُن زخموں کے عِلاج کے لِئے لَوٹا جو اُسے رامہ میں شاہِ اراؔم حزائیل کے ساتھ لڑتے وقت اُن لوگوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا عزریاؔہ یہُورام بِن اخیاؔب کو یزرعیل میں دیکھنے گیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لہٰذا اُن زخموں کے علاج کے لیٔے جو حزائیلؔ کے ساتھ جنگ میں اُسے ارامی فَوج کے ہاتھ سے رامہؔ یعنی راموتؔ کی جنگ میں لگے تھے وہ یزرعیلؔ کو لَوٹ گیا۔ تَب شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ یعنی احزیاہؔ بِن یہُورامؔ، یُورامؔ بِن احابؔ کے حالت کا جائزہ لینے یزرعیلؔ گیا کیونکہ یُورامؔ بیمار تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और मैदाने-जंग को छोड़कर यज़्रएल वापस आया ताकि ज़ख़म भर जाएँ। जब वह वहाँ ठहरा हुआ था तो यहूदाह का बादशाह अख़ज़ियाह बिन यहूराम उसका हाल पूछने के लिए यज़्रएल आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور میدانِ جنگ کو چھوڑ کر یزرعیل واپس آیا تاکہ زخم بھر جائیں۔ جب وہ وہاں ٹھہرا ہوا تھا تو یہوداہ کا بادشاہ اخزیاہ بن یہورام اُس کا حال پوچھنے کے لئے یزرعیل آیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 22:6
8 حوالہ جات  

لیکن یُوراؔم بادشاہ لَوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے) تب یاہُو نے کہا اگر تُمہاری مرضی یِہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لِئے اِس شہر سے بھاگنے اور نِکلنے نہ پائے۔


اور اخزیاؔہ کی ہلاکت خُدا کی طرف سے یُوں ہُوئی کہ وہ یہُوراؔم کے پاس گیا کیونکہ جب وہ پُہنچا تو یہُوراؔم کے ساتھ یاہُو بِن نِمسی سے لڑنے کو گیا جِسے خُداوند نے اخیاؔب کے خاندان کو کاٹ ڈالنے کے لِئے مَسح کِیا تھا۔


اور یروشلیِم کے باشِندوں نے اُس کے سب سے چھوٹے بیٹے اخزیاؔہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا کیونکہ لوگوں کے اُس جتھے نے جو عربوں کے ساتھ چھاؤنی میں آیا تھا سب بڑے بیٹوں کو قتل کر دِیا تھا۔ سو شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ بادشاہ ہُؤا۔


سو وہ یہُوداؔہ پر چڑھائی کر کے اُس میں گُھس آئے اور سارے مال کو جو بادشاہ کے گھر میں مِلا اور اُس کے بیٹوں اور اُس کی بِیویوں کو بھی لے گئے اَیسا کہ یہُوآؔخز کے سِوا جو اُس کے بیٹوں میں سب سے چھوٹا تھا اُس کا کوئی بیٹا باقی نہ رہا۔


سو یُوراؔم بادشاہ لَوٹ گیا تاکہ وہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑتے وقت رامہ میں ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کو دیکھنے کے لِئے یزرعیل میں آیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔


یزرعیل اور یقدِعاؔم اور زنُوؔح۔


اور اُس نے اُن کے مشورہ پر عمل بھی کِیا اور شاہِ اِسرائیل اخیاؔب کے بیٹے یہُوراؔم کے ساتھ شاہِ اراؔم حزائیل سے راماؔت جِلعاد میں لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یہُوراؔم کو زخمی کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات