Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 20:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب چند لوگوں نے آ کر یہُوسفط کو خبر دی کہ دریا کے پار اراؔم کی طرف سے ایک بڑا انبوہ تیرے مُقابلہ کو آ رہا ہے اور دیکھ وہ حصاصُوؔن تمر میں ہیں جو عین جدؔی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تَب کچھ لوگوں نے آکر یہوشافاطؔ کو خبر دی، ”سمُندر پار اِدُوم یا ارام کی طرف سے آپ پر حملہ کرنے کے لئے ایک لشکرِ جبّار چلا آ رہاہے اِس وقت وہ فَوج یعنی حَصّونؔ تامارؔ عینؔ گیدیؔ“ میں پہُنچ چُکی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 एक क़ासिद ने आकर बादशाह को इत्तला दी, “मुल्के-अदोम से एक बड़ी फ़ौज आपसे लड़ने के लिए आ रही है। वह बहीराए-मुरदार के दूसरे किनारे से बढ़ती बढ़ती इस वक़्त हससून-तमर पहुँच चुकी है” (हससून ऐन-जदी का दूसरा नाम है)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ایک قاصد نے آ کر بادشاہ کو اطلاع دی، ”ملکِ ادوم سے ایک بڑی فوج آپ سے لڑنے کے لئے آ رہی ہے۔ وہ بحیرۂ مُردار کے دوسرے کنارے سے بڑھتی بڑھتی اِس وقت حصصون تمر پہنچ چکی ہے“ (حصصون عین جدی کا دوسرا نام ہے)۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 20:2
10 حوالہ جات  

پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِ صَون تمرؔ میں رہتے تھے مارا۔


اور داؤُد وہاں سے چلا گیا اور عَین جدؔی کے قلعوں میں رہنے لگا۔


میرا محبُوب میرے لِئے عین جدّؔی کے انگُورِستان سے مہندی کے پُھولوں کا گُچھّا ہے۔


اور نِبساؔن اور نمک کا شہر اور عین جدی۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔


تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خُوب دُور ادم کے پاس جو ضرتاؔن کے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہو گیا اور وہ پانی جو مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہہ کر گیا تھا بِالکُل الگ ہو گیا اور لوگ عَین یرِیحوُ کے مُقابِل پار اُترے۔


اور پِھر یَردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شور پر ختم ہو۔ اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہو گا۔


یہ سب سدّیم ؔیعنی دریائے شور کی وادی میں اِکٹّھے ہُوئے۔


اور یُوں ہو گا کہ ماہی گِیر اُس کے کنارے کھڑے رہیں گے۔ عَین جدؔی سے عَین عجَلِیم تک جال بِچھانے کی جگہ ہو گی۔ اُس کی مچھلِیاں اپنی اپنی جِنس کے مُطابِق بڑے سمُندر کی مچھلِیوں کی مانِند کثرت سے ہوں گی۔


اور جد کی سرحد سے مُتّصِل جنُوب کی طرف جنُوبی کِنارے کی سرحد تمر سے لے کر مریبوت قاؔدِس کے پانی سے نہرِ مِصرؔ سے ہو کر بڑے سمُندر تک ہو گی۔


اور جنُوب کی طرف جنُوبی سرحد یہ ہے یعنی تمر سے مرِیبوؔت کے قادِؔس کے پانی سے اور نہرِ مِصرؔ سے ہو کر بڑے سمُندر تک۔ جنُوبی جانِب یِہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات