Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 2:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور سُلیماؔن نے صُور کے بادشاہ حُوراؔم کے پاس کہلا بھیجا کہ جَیسا تُو نے میرے باپ داؤُد کے ساتھ کِیا اور اُس کے پاس دیودار کی لکڑی بھیجی کہ وہ اپنے رہنے کے لِئے ایک گھر بنائے وَیسا ہی میرے ساتھ بھی کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور شُلومونؔ نے صُورؔ کے بادشاہ حِیرامؔ کو یہ پیغام بھیجا: ”جَیسے آپ نے میرے باپ داویؔد کے لئے دیودار کی لکڑی بھیجی تھی تاکہ وہ اَپنے لیٔے ایک محل کی تعمیر کرا سکیں، وَیسے ہی دیودار کی لکڑی مُجھے بھی بھیجیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उसने सूर के बादशाह हीराम को इत्तला दी, “जिस तरह आप मेरे बाप दाऊद को देवदार की लकड़ी भेजते रहे जब वह अपने लिए महल बना रहे थे उसी तरह मुझे भी देवदार की लकड़ी भेजें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس نے صور کے بادشاہ حیرام کو اطلاع دی، ”جس طرح آپ میرے باپ داؤد کو دیودار کی لکڑی بھیجتے رہے جب وہ اپنے لئے محل بنا رہے تھے اُسی طرح مجھے بھی دیودار کی لکڑی بھیجیں۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 2:3
18 حوالہ جات  

اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے داؤُد کے پاس ایلچی اور اُس کے واسطے محلّ بنانے کے لِئے دیودار کے لٹّھے اور راج اور بڑھئی بھیجے۔


اور صُور کے بادشاہ حِیراؔم نے ایلچِیوں کو اور دیودار کی لکڑیوں اور بڑھیوں اور مِعماروں کو داؤُد کے پاس بھیجا اور اُنہوں نے داؤُد کے لِئے ایک محلّ بنایا۔


اور تُو اُس میز پر نذر کی روٹیاں ہمیشہ میرے رُوبرُو رکھنا۔


اور تُو ہر روز سدا ایک ایک برس کے دو دو برّے قُربان گاہ پر چڑھایا کرنا۔


ایک برّہ صُبح کو اور دُوسرا برّہ زوال اور غرُوب کے درمیان چڑھانا۔


اور تُو دُوسرے برّہ کو زوال اور غرُوب کے درمیان چڑھانا اور اُس کے ساتھ صُبح کی طرح نذر کی قُربانی اور وَیسا ہی تپاون دینا جِس سے وہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو اور آتشین قُربانی ٹھہرے۔


اِسی پر ہارُونؔ خُوشبُودار بخُور جلایا کرے۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے۔


پِھر نذر کی قُربانی کو آگے لایا اور اُس میں سے ایک مُٹّھی لے کر صبُح کی سوختنی قُربانی کے علاوہ اُسے جلایا۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ خُداوند کی عِیدیں جِن کا تُم کو مُقدّس مجمعوں کے لِئے اِعلان دینا ہو گا میری وہ عِیدیں یہ ہیں۔


اور سبت کے روز دو بے عَیب یکسالہ نر برّے اور نذر کی قُربانی کے طَور پر اَیفہ کے پانچویں حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں تیل مِلا ہو تپاون کے ساتھ گُذراننا۔


اور اپنے مہِینوں کے شرُوع میں ہر ماہ دو بچھڑے اور ایک مینڈھا اور سات بے عَیب یکسالہ نر برّے سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور چڑھایا کرنا۔


اور سُلیماؔن نے اُن سب ظرُوف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قُربان گاہ اور وہ میزیں بھی جِن پر نذر کی روٹِیاں رکھّی جاتی تِھیں۔


وہ ہر روز کے فرض کے مُطابِق جَیسا مُوسیٰ نے حُکم دِیا تھا سبتوں اور نئے چاندوں اور سال میں تِین بار مُقرّرہ عِیدوں یعنی فطِیری روٹی کی عِید اور ہفتوں کی عِید اور خَیموں کی عِید پر قُربانی کرتا تھا۔


اور وہ ہر صُبح اور ہر شام کو خُداوند کے حضُور سوختنی قُربانِیاں اور خُوشبُودار بخُور جلاتے ہیں اور پاک میز پر نذر کی روٹِیاں قاعِدہ کے مُطابِق رکھتے اور سُنہلے شمعدان اور اُس کے چراغوں کو ہر شام کو رَوشن کرتے ہیں کیونکہ ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کو مانتے ہیں پر تُم نے اُس کو ترک کر دِیا ہے۔


اور جب اُسے تمام کر چُکے تو باقی رُوپیہ بادشاہ اور یہُویدؔع کے پاس لے آئے جِس سے خُداوند کے گھر کے لِئے ظرُوف یعنی خِدمت کے اور قُربانی چڑھانے کے برتن اور چمچے اور سونے اور چاندی کے برتن بنے اور وہ یہُویدؔع کے جِیتے جی خُداوند کے گھر میں ہمیشہ سوختنی قُربانِیاں چڑھاتے رہے۔


خورس بادشاہ کے پہلے سال خورس بادشاہ نے خُدا کے گھر کی بابت جو یروشلیِم میں ہے حُکم کِیا کہ وہ گھر یعنی وہ مقام جہاں قُربانِیاں کرتے ہیں بنایا جائے اور اُس کی بُنیادیں مضبُوطی سے ڈالی جائیں اُس کی اُونچائی ساٹھ ہاتھ اور چَوڑائی ساٹھ ہاتھ ہو۔


اور ہم نے یعنی کاہِنوں اور لاویوں اور لوگوں نے لکڑی کے ہدئے کی بابت قُرعے ڈالے تاکہ اُسے اپنے خُدا کے گھر میں باپ دادا کے گھرانوں کے مُطابِق مُقرّرہ وقتوں پر سال بہ سال خُداوند اپنے خُدا کے مذبح پر جلانے کو لایا کریں جَیسا شرِیعت میں لِکھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات