Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 2:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور سُلیماؔن نے اِرادہ کِیا کہ ایک گھر خُداوند کے نام کے لِئے اور ایک گھر اپنی سلطنت کے لِئے بنائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے نام کے لیٔے ایک بیت المُقدّس اَور اَپنے لیٔے ایک محل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर सुलेमान ने रब के लिए घर और अपने लिए शाही महल बनाने का हुक्म दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر سلیمان نے رب کے لئے گھر اور اپنے لئے شاہی محل بنانے کا حکم دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 2:1
13 حوالہ جات  

سو دیکھ! خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بنانے کا میرا اِرادہ ہے جَیسا خُداوند نے میرے باپ داؤُد سے کہا تھا کہ تیرا بیٹا جِس کو مَیں تیری جگہ تیرے تخت پر بِٹھاؤُں گا وُہی میرے نام کے لِئے گھر بنائے گا۔


وُہی میرے نام کے لِئے ایک گھر بنائے گا۔ وہ میرا بیٹا ہو گا اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور مَیں اِسرائیلؔ پر اُس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائِم رکُھّوں گا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب سُلیماؔن خُداوند کا گھر اور شاہی محلّ بنا چُکا اور جو کُچھ سُلیماؔن کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا۔


اور خُداوند نے اپنی بات جو اُس نے کہی تھی قائِم کی ہے کیونکہ مَیں اپنے باپ داؤُد کی جگہ اُٹھا ہُوں اور جَیسا خُداوند نے وعدہ کِیا تھا مَیں اِسرائیلؔ کے تخت پر بَیٹھا ہُوں اور مَیں نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے نام کے لِئے اُس گھر کو بنایا ہے۔


لیکن خُداوند نے میرے باپ داؤُد سے کہا چُونکہ میرے نام کے لِئے ایک گھر بنانے کا خیال تیرے دِل میں تھا سو تُو نے اچھّا کِیا کہ اپنے دِل میں اَیسا ٹھانا۔


اور سُلیماؔن تیرہ برس اپنے محلّ کی تعمِیر میں لگا رہا اور اپنے محلّ کو ختم کِیا۔


اگر تُو اُس شرِیعت کی اُن سب باتوں پر جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اِحتیاط رکھ کر اِس طرح عمل نہ کرے کہ تُجھ کو خُداوند اپنے خُدا کے جلالی اور مُہِیب نام کا خَوف ہو۔


تو وہاں جِس جگہ کو خُداوند تُمہارا خُدا اپنے نام کے مسکن کے لِئے چُن لے وہِیں تُم یہ سب کُچھ جِس کا مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں لے جایا کرنا یعنی اپنی سوختنی قُربانِیاں اور اپنے ذبِیحے اور اپنی دَہ یکیاں اور اپنے ہاتھ کے اُٹھائے ہُوئے ہدئے اور اپنی خاص نذر کی چِیزیں جِن کی مَنّت تُم نے خُداوند کے لِئے مانی ہو۔


بلکہ جِس جگہ کو خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے سب قبِیلوں میں سے چُن لے تاکہ وہاں اپنا نام قائِم کرے تُم اُس کے اُسی مسکن کے طالِب ہو کر وہاں جایا کرنا۔


اور وہ ایک رتھ چھ سَو مِثقال چاندی اور ایک گھوڑا ڈیڑھ سَو مِثقال میں لیتے اور مِصرؔ سے لے آتے تھے اور اِسی طرح حِتِّیوں کے سب بادشاہوں اور اراؔم کے بادشاہوں کے لِئے اُن ہی کے وسِیلہ سے اُن کو لاتے تھے۔


اور حُوراؔم نے یہ بھی کہا خُداوند اِسرائیل کا خُدا جِس نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا مُبارک ہو کہ اُس نے داؤُد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا فہم و معرفت سے معمُور بخشا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے ایک گھر اور اپنی سلطنت کے لِئے ایک گھر بنائے۔


اور سُلیماؔن کے ستّر ہزار بوجھ اُٹھانے والے اور اسّی ہزار درخت کاٹنے والے پہاڑوں میں تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات