Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 18:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور چند برسوں کے بعد وہ اخیؔاب کے پاس سامرِؔیہ کو گیا اور اخیاؔب نے اُس کے اور اُس کے ساتھیوں کے لِئے بھیڑ بکریاں اور بَیل کثرت سے ذبح کِئے اور اُسے اپنے ساتھ رامات جِلعاؔد پر چڑھائی کرنے کی ترغِیب دی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور چند سالوں کے بعد وہ احابؔ سے مِلنے سامریہؔ گیا۔ احابؔ نے یہوشافاطؔ اَور اُس کے ساتھیوں کے شاہی اِحترام میں بہت سِی بھیڑ بکریاں اَور بَیل ذبح کروائے پھر احابؔ نے یہوشافاطؔ کو راموتؔ گِلعادؔ پر حملہ کرنے کے لئے جوش دِلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कुछ साल के बाद वह अख़ियब से मिलने के लिए सामरिया गया। इसराईल के बादशाह ने यहूसफ़त और उसके साथियों के लिए बहुत-सी भेड़-बकरियाँ और गाय-बैल ज़बह किए। फिर उसने यहूसफ़त को अपने साथ रामात-जिलियाद से जंग करने पर उकसाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کچھ سال کے بعد وہ اخی اب سے ملنے کے لئے سامریہ گیا۔ اسرائیل کے بادشاہ نے یہوسفط اور اُس کے ساتھیوں کے لئے بہت سی بھیڑبکریاں اور گائےبَیل ذبح کئے۔ پھر اُس نے یہوسفط کو اپنے ساتھ رامات جِلعاد سے جنگ کرنے پر اُکسایا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 18:2
12 حوالہ جات  

تب حنانی غَیب بِین کا بیٹا یاہُو اُس کے اِستقبال کو نِکلا اور یہُوسفط بادشاہ سے کہنے لگا کیا مُناسِب ہے کہ تُو شرِیروں کی مدد کرے اور خُداوند کے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّے؟ اِس بات کے سبب سے خُداوند کی طرف سے تُجھ پر غضب ہے۔


اور الِیشع نبی نے انبیا زادوں میں سے ایک کو بُلا کر اُس سے کہا اپنی کمر باندھ اور تیل کی یہ کُپّی اپنے ہاتھ میں لے اور راماؔت جِلعاؔد کو جا۔


اور ادُونیّاہ نے بھیڑیں اور بَیل اور موٹے موٹے جانور زحلت کے پتھّر کے پاس جو عَین راجِل کے برابر ہے ذبح کِئے اور اپنے سب بھائیوں یعنی بادشاہ کے بیٹوں کی اور سب یہُوداؔہ کے لوگوں کی جو بادشاہ کے مُلازِم تھے دعوت کی۔


پر اِن ایّام میں مَیں یروشلیِم میں نہ تھا کیونکہ شاہِ بابل ارتخششتا کے بتّیِسویں برس میں بادشاہ کے پاس گیا تھا اور کُچھ دِنوں کے بعد مَیں نے بادشاہ سے رُخصت کی درخواست کی۔


اور کُچھ عرصہ کے بعد وہ نالہ سُوکھ گیا اِس لِئے کہ اُس مُلک میں بارِش نہیں ہُوئی تھی۔


اور بِن جبرراماؔت جِلعاد میں تھا اور منسّی کے بیٹے یائِیر کی بستِیاں جو جِلعاد میں ہیں اُس کے سپُرد تِھیں اور بسن میں ارجُوؔب کا عِلاقہ بھی اِسی کے سپُرد تھا جِس میں ساٹھ بڑے شہر تھے جِن کی شہر پناہیں اور پِیتل کے بینڈے تھے۔


اور یرِیحُو کے پاس کے یَردن کے مشرِق کی طرف رُوبِن کے قبِیلہ کے مَیدان میں بصر کو جو بیابان میں ہے اور جدّ کے قبِیلہ کے حِصّہ میں رامہ کو جو جِلعاد میں ہے اور منسّی کے قبِیلہ کے حِصّہ میں جولاؔن کو جو بسن میں ہے مُقرّر کِیا۔


یعنی رُوبِینِیوں کے لِئے تو شہر بصر ہو جو ترائی میں بیابان کے بِیچ واقع ہے اور جدّیوں کے لِئے شہر رامات جو جِلعاد ؔمیں ہے اور منسِّیوں کے لِئے بسنؔ کا شہر جولانؔ۔


اور اِسرائیل کے بادشاہ اخیاؔب نے یہُوداؔہ کے بادشاہ یہُوسفط سے کہا کیا تُو میرے ساتھ رامات جِلعاؔد کو چلے گا؟ اُس نے جواب دِیا مَیں وَیسا ہی ہُوں جَیسا تُو ہے اور میرے لوگ اَیسے ہیں جَیسے تیرے لوگ سو ہم لڑائی میں تیرے ساتھ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات