Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 17:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور اُس کا دِل خُداوند کی راہوں میں بُہت مسرُور تھا اور اُس نے اُونچے مقاموں اور یسِیرتوں کو یہُوداؔہ میں سے دُور کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُس کا دِل ہمیشہ یَاہوِہ کی راہوں کا مُشتاق رہا اَور اُس نے یہُودیؔہ میں سے بُلند مقامات پر مَوجُود زیارت گاہوں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو نِیست و نابود کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 रब की राहों पर चलते चलते उसे बड़ा हौसला हुआ और नतीजे में उसने ऊँची जगहों के मंदिरों और यसीरत देवी के खंबों को यहूदाह से दूर कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 رب کی راہوں پر چلتے چلتے اُسے بڑا حوصلہ ہوا اور نتیجے میں اُس نے اونچی جگہوں کے مندروں اور یسیرت دیوی کے کھمبوں کو یہوداہ سے دُور کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 17:6
16 حوالہ جات  

دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔


(الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔ جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔


تَو بھی اُونچے مقام دُور نہ کِئے گئے تھے اور اب تک لوگوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا سے دِل نہیں لگایا تھا۔


لیکن اُونچے مقام اِسرائیل میں سے دُور نہ کِئے گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر کامِل رہا۔


بلکہ وہ خُداوند کی راہوں کا گِیت گائیں گے کیونکہ خُداوند کا جلال بڑا ہے۔


تَو بھی تُجھ میں خُوبِیاں ہیں کیونکہ تُو نے یسِیرتوں کو مُلک میں سے دفع کِیا اور خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا ہے۔


وہ اپنے باپ آسا کے نقشِ قدم پر چلا۔ اُس سے وہ مُڑا نہیں اور جو خُداوند کی نِگاہ میں ٹِھیک تھا اُسے کرتا رہا تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے۔ لوگ اُن اُونچے مقاموں پر ہنُوز قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔


اور کہا کہ اَے اِبلِیس کے فرزند! تُو جو تمام مکّاری اور شرارت سے بھرا ہُؤا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے باز نہ آئے گا؟


کیونکہ تب ہی تُو قادرِ مُطلِق میں مسرُور رہے گا اور خُدا کی طرف اپنا مُنہ اُٹھائے گا۔


جب یہ ہو چُکا تو سب اِسرائیلی جو حاضِر تھے یہُوداؔہ کے شہروں میں گئے اور سارے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے بلکہ اِفرائِیم اور منسّی کے بھی سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا اور اُونچے مقاموں اور مذبحوں کو ڈھا دِیا یہاں تک کہ اُن سبھوں کو نابُود کر دِیا۔ تب سب بنی اِسرائیل اپنے اپنے شہر میں اپنی اپنی ملِکیّت کو لَوٹ گئے۔


کیونکہ اُس نے اجنبی مذبحوں اور اُونچے مقاموں کو دُور کِیا اور لاٹوں کو گِرا دِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا۔


اور چُونکہ تُو باوجُود سب چِیزوں کی فراوانی کے فرحت اور خُوش دِلی سے خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت نہیں کرے گا۔


بلکہ تُم اُن کی قُربان گاہوں کو ڈھا دینا اور اُن کے سُتُونوں کے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دینا اور اُن کی یسِیرتوں کو کاٹ ڈالنا۔


اور آسا نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کے حضُور بھلا اور ٹِھیک تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات