Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 17:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور اُس کا بیٹا یہُوسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا اور اُس نے اِسرائیل کے مُقابِل اپنے آپ کو قوی کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور آساؔ کی جگہ اُس کا بیٹا یہوشافاطؔ بطور بادشاہ تخت نشین ہُوا اَور اُس نے اِسرائیل کے مُقابلہ میں اَپنے آپ کو خُوب مضبُوط کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 आसा के बाद उसका बेटा यहूसफ़त तख़्तनशीन हुआ। उसने यहूदाह की ताक़त बढ़ाई ताकि वह इसराईल का मुक़ाबला कर सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 آسا کے بعد اُس کا بیٹا یہوسفط تخت نشین ہوا۔ اُس نے یہوداہ کی طاقت بڑھائی تاکہ وہ اسرائیل کا مقابلہ کر سکے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 17:1
12 حوالہ جات  

اور آسا اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ دادا کے ساتھ اپنے باپ داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یہُوؔسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔


اور آساؔ سے یہوسفطؔ پَیدا ہُؤا اور یہوسفطؔ سے یُوراؔم پَیدا ہُؤا اور یُوراؔم سے عُزِیّاہؔ پَیدا ہُؤا۔


اور اُس نے ہِمّت باندھی اور ساری دِیوار کو جو ٹُوٹی تھی بنایا اور اُسے بُرجوں کے برابر اُونچا کِیا اور باہر سے ایک دُوسری دِیوار اُٹھائی اور داؤُد کے شہر میں مِلّو کو مضبُوط کِیا اور بُہت سے ہتھیار اور ڈھالیں بنائِیں۔


بادشاہ ماتم کرے گا اور حاکِم پر حَیرت چھا جائے گی اور رعِیّت کے ہاتھ کانپیں گے مَیں اُن کی روِش کے مُطابِق اُن سے سلُوک کرُوں گا اور اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن پر فتویٰ دُوں گا تاکہ وہ جانیں کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اور عمُّونی عُزّیاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مِصرؔ کی سرحد تک پَھیل گیا کیونکہ وہ نِہایت زورآور ہو گیا تھا۔


اور یُوں ہُؤا کہ جب رحُبعاؔم کی سلطنت مُستحکم ہو گئی اور وہ قوی بن گیا تو اُس نے اور اُس کے ساتھ سارے اِسرائیل نے خُداوند کی شرِیعت کو ترک کِیا۔


اور داؤُد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرائیلؔ کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیلؔ کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔


اور آسا کا بیٹا یہُوؔسفط شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے چَوتھے سال سے یہُوداؔہ پر سلطنت کرنے لگا۔


اور ساؤُل کا بیٹا یُونتن اُٹھ کر داؤُد کے پاس بَن میں گیا اور خُدا میں اُس کا ہاتھ مضبُوط کِیا۔


اور اُس نے یہُوداؔہ کے سب فصِیل دار شہروں میں فَوجیں رکھّیں اور یہُوداؔہ کے مُلک میں اور اِفرائِیم کے اُن شہروں میں جِن کو اُس کے باپ آسا نے لے لِیا تھا چَوکِیاں بِٹھائِیں۔


سو وہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو ایلیّاہؔ نے کہا تھا مَر گیا اور چُونکہ اُس کا کوئی بیٹا نہ تھا اِس لِئے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم بِن یہُوؔسفط کے دُوسرے سال سے یہُوراؔم اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات