Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 16:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکروں کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا۔ سو اُنہوں نے عیُوؔن اور دان اور ابِیل ماؔئِم اور نفتالی کے ذخِیرہ کے سب شہروں کو غارت کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے فَوجی دستوں کے سپہ سالاروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کا حُکم دیا اَور اُنہُوں نے عِیونؔ، دانؔ، ابیل مائیمؔ اَور نفتالی کے ذخیرہ کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 बिन-हदद मुत्तफ़िक़ हुआ। उसने अपने फ़ौजी अफ़सरों को इसराईल के शहरों पर हमला करने के लिए भेज दिया तो उन्होंने ऐय्यून, दान, अबील-मायम और नफ़ताली के उन तमाम शहरों पर क़ब्ज़ा कर लिया जिनमें शाही गोदाम थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 بن ہدد متفق ہوا۔ اُس نے اپنے فوجی افسروں کو اسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کے لئے بھیج دیا تو اُنہوں نے عِیون، دان، ابیل مائم اور نفتالی کے اُن تمام شہروں پر قبضہ کر لیا جن میں شاہی گودام تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 16:4
14 حوالہ جات  

اور یہُوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہُوداؔہ میں قلعے اور ذخِیرہ کے شہر بنائے۔


اور بعلت اور خزانہ کے سب شہر جو سُلیماؔن کے تھے اور رتھوں کے سب شہر اور سواروں کے شہر اور جو کُچھ سُلیماؔن چاہتا تھا کہ یروشلیِم اور لُبناؔن اور اپنی مُملکت کی ساری سرزمِین میں بنائے وہ سب بنایا۔


اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا اور عیُّوؔن اور دان اور ابیل بَیت معکہ اور سارے کِنّرت اور نفتالی کے سارے مُلک کو مارا۔


اور ذخِیروں کے سب شہروں کو جو سُلیماؔن کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لِئے شہروں کو اور اپنے سواروں کے لِئے شہروں کو اور جو کُچھ سُلیماؔن نے اپنی مرضی سے یروشلیِم میں اور لُبنان میں اور اپنی مُملکت کی ساری زمِین میں بنانا چاہا بنایا۔


تب سب بنی اِسرائیل نِکلے اور ساری جماعت جِلعاد کے مُلک سمیت دان سے بیرسبع تک یک تن ہو کر خُداوند کے حضُور مِصفاہ میں اِکٹّھی ہُوئی۔


اِس لِئے اُنہوں نے اُن پر بیگار لینے والے مُقرّر کِئے جو اُن سے سخت کام لے لے کر اُن کو ستائیں۔ سو اُنہوں نے فرِعونؔ کے لِئے ذخِیرہ کے شہر پتوؔم اور رعمسیسؔ بنائے۔


جب ابرامؔ نے سُنا کہ اُس کا بھائی گرِفتار ہُؤا تو اُس نے اپنے تِین سَو اٹھارہ مشّاق خانہ زادوں کو لے کر دان تک اُن کا تعاقُب کِیا۔


وہ سِیدھی راہ چھوڑ کر گُمراہ ہو گئے ہیں اور بعُور کے بیٹے بِلعاؔم کی راہ پر ہو لِئے ہیں جِس نے ناراستی کی مزدُوری کو عزِیز جانا۔


کیونکہ زَر کی دوستی ہر قِسم کی بُرائی کی جڑ ہے جِس کی آرزُو میں بعض نے اِیمان سے گُمراہ ہو کر اپنے دِلوں کو طرح طرح کے غَموں سے چَھلنی کر لِیا۔


میرے اور تیرے درمیان اور میرے باپ اور تیرے باپ کے درمِیان عہد و پَیمان ہے۔ دیکھ مَیں نے تیرے لِئے چاندی اور سونا بھیجا ہے۔ سو تُو جا کر شاہِ اِسرائیل بعشا سے عہد شِکنی کر تاکہ وہ میرے پاس سے چلا جائے۔


جب بعشا نے یہ سُنا تو رامہ کا بنانا چھوڑا اور اپنا کام بند کر دِیا۔


لیکن اندوہگِین کی تِیرگی جاتی رہے گی۔ اُس نے قدِیم زمانہ میں زبُولُون اور نفتالی کے عِلاقوں کو ذلِیل کِیا پر آخِری زمانہ میں قَوموں کے گلِیل میں دریا کی سِمت یَردؔن کے پار بزُرگی دے گا۔


اور شاہِ اسُور نے اُس کی بات مانی چُنانچہ شاہِ اسُور نے دمشق پر لشکر کشی کی اور اُسے لے لِیا اور وہاں کے لوگوں کو اسِیر کر کے قِیر میں لے گیا اور رضِین کو قتل کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات