Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 16:1 - کِتابِ مُقادّس

1 آسا کی سلطنت کے چھتِّیسویں برس اِسرائیل کا بادشاہ بعشا یہُوداؔہ پر چڑھ آیا اور رامہ کو تعمِیر کِیا تاکہ یہُوداؔہ کے بادشاہ آسا کے ہاں کِسی کو آنے جانے نہ دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 آساؔ کے دَورِ حُکومت کے چھتّیسویں سال میں شاہِ اِسرائیل بعشاؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کیا اَور اُس نے رامہؔ کی قلعہ بندی کر دی تاکہ کوئی بھی شخص شمالی اِسرائیل کی سرحد سے شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے پاس آنے جانے نہ پائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 आसा की हुकूमत के 36वें साल में इसराईल के बादशाह बाशा ने यहूदाह पर हमला करके रामा शहर की क़िलाबंदी की। मक़सद यह था कि न कोई यहूदाह के मुल्क में दाख़िल हो सके, न कोई वहाँ से निकल सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 آسا کی حکومت کے 36ویں سال میں اسرائیل کے بادشاہ بعشا نے یہوداہ پر حملہ کر کے رامہ شہر کی قلعہ بندی کی۔ مقصد یہ تھا کہ نہ کوئی یہوداہ کے ملک میں داخل ہو سکے، نہ کوئی وہاں سے نکل سکے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 16:1
9 حوالہ جات  

اور اُس نے سارے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کو اور اُن لوگوں کو جو اِفرائِیم اور منسّی اور شمعُوؔن میں سے اُن کے درمِیان بُود و باش کرتے تھے اِکٹّھا کِیا کیونکہ جب اُنہوں نے دیکھا کہ خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہے تو وہ اِسرائیل میں سے بہ کثرت اُس کے پاس چلے آئے۔


اور اُن دِنوں میں اُسے جو باہر جاتا تھا اور اُسے جو اندر آتا تھا مُطلق چَین نہ تھا بلکہ مُمالِک کے سب باشِندوں پر بڑی اذِیّتیں تِھیں۔


اگر یہ لوگ یروشلیِم میں خُداوند کے گھر میں قُربانی گُذراننے کو جایا کریں تو اِن کے دِل اپنے مالِک یعنی یہُوداؔہ کے بادشاہ رحُبعاؔم کی طرف مائِل ہوں گے اور وہ مُجھ کو قتل کر کے شاہِ یہُوداؔہ رحُبعاؔم کی طرف پِھر جائیں گے۔


اور آسا کی سلطنت کے پَینتِیسویں سال تک کوئی جنگ نہ ہُوئی۔


تب آسا نے خُداوند کے گھر اور شاہی محلّ کے خزانوں میں سے چاندی اور سونا نِکال کر اراؔم کے بادشاہ بِن ہدد کے پاس جو دمِشق میں رہتا تھا روانہ کِیا اور کہلا بھیجا کہ


اور وہ حَوض جِس میں اِسمٰعیل نے اُن لوگوں کی لاشوں کو پھینکا تھا جِن کو اُس نے جِدلیاؔہ کے ساتھ قتل کِیا (وُہی ہے جِسے آسا بادشاہ نے شاہِ اِسرائیل بعشا کے ڈر سے بنایا تھا) اور اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ نے اُس کو مقتُولوں کی لاشوں سے بھر دِیا۔


وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا اِس کے بعد کہ جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے اُس کو رامہ سے روانہ کر دِیا جب اُس نے اُسے ہتھکڑیوں سے جکڑا ہُؤا اُن سب اسِیروں کے درمِیان پایا جو یروشلیِم اور یہُوداؔہ کے تھے جِن کو اسِیر کر کے بابل کو لے جا رہے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات