Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 15:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور اُس نے سارے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کو اور اُن لوگوں کو جو اِفرائِیم اور منسّی اور شمعُوؔن میں سے اُن کے درمِیان بُود و باش کرتے تھے اِکٹّھا کِیا کیونکہ جب اُنہوں نے دیکھا کہ خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہے تو وہ اِسرائیل میں سے بہ کثرت اُس کے پاس چلے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 پھر آساؔ نے سارے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِن کے علاوہ اِفرائیمؔ، منشّہ اَور شمعُونؔ میں سے جو لوگ اُس کے درمیان آباد تھے جمع کیا۔ کیونکہ جَب شمالی اِسرائیل نے یہ دیکھا کہ یَاہوِہ اُن کا خُدا آساؔ کے ساتھ ہے تو وہ بکثرت اُس کے پاس چلے آئےتھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 फिर उसने यहूदाह और बिनयमीन के तमाम लोगों को यरूशलम बुलाया। उन इसराईलियों को भी दावत मिली जो इफ़राईम, मनस्सी और शमौन के क़बायली इलाक़ों से मुंतक़िल होकर यहूदाह में आबाद हुए थे। क्योंकि बेशुमार लोग यह देखकर कि रब आसा का ख़ुदा उसके साथ है इसराईल से निकलकर यहूदाह में जा बसे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 پھر اُس نے یہوداہ اور بن یمین کے تمام لوگوں کو یروشلم بُلایا۔ اُن اسرائیلیوں کو بھی دعوت ملی جو افرائیم، منسّی اور شمعون کے قبائلی علاقوں سے منتقل ہو کر یہوداہ میں آباد ہوئے تھے۔ کیونکہ بےشمار لوگ یہ دیکھ کر کہ رب آسا کا خدا اُس کے ساتھ ہے اسرائیل سے نکل کر یہوداہ میں جا بسے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 15:9
15 حوالہ جات  

اور لاویوں کے پِیچھے اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے اَیسے لوگ جِنہوں نے خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا تھا یروشلیِم میں آئے کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور قُربانی چڑھائیں۔


پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی۔


اور یہُوداؔہ کی ساری جماعت نے کاہِنوں اور لاویوں سمیت اور اُس ساری جماعت نے جو اِسرائیل میں سے آئی تھی اور اُن پردیسیوں نے جو اِسرائیل کے مُلک سے آئے تھے اور جو یہُوداؔہ میں رہتے تھے خُوشی منائی۔


اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔


یُوں اِسرائیلؔ داؤُد کے گھرانے سے باغی ہُؤا اور آج تک ہے۔


اور سارے اِسرائیلؔ نے یہ اِنصاف جو بادشاہ نے کِیا سُنا اور وہ بادشاہ سے ڈرنے لگے کیونکہ اُنہوں نے دیکھا کہ عدالت کرنے کے لِئے خُدا کی حِکمت اُس کے دِل میں ہے۔


اور ساؤُل نے دیکھا اور جان لِیا کہ خُداوند داؤُد کے ساتھ ہے اور ساؤُل کی بیٹی مِیکل اُسے چاہتی تھی۔


اور اُس کے آقا نے دیکھا کہ خُداوند اُس کے ساتھ ہے اور جِس کام کو وہ ہاتھ لگاتا ہے خُداوند اُس میں اُسے اِقبال مند کرتا ہے۔


وہ آسا کی سلطنت کے پندرھویں برس کے تِیسرے مہِینے میں یروشلیِم میں جمع ہُوئے۔


کہ اَے آدمؔ زاد ایک چھڑی لے اور اُس پر لِکھ یہُوداؔہ اور اُس کے رفِیق بنی اِسرائیل کے لِئے۔ پِھر دُوسری چھڑی لے اور اُس پر یہ لِکھ اِفراؔئِیم کی چھڑی یُوسفؔ اور اُس کے رفِیق تمام بنی اِسرائیل کے لِئے۔


اُنہوں نے کہا ہم نے خُوب صفائی سے دیکھا کہ خُداوند تیرے ساتھ ہے سو ہم نے کہا کہ ہمارے اور تیرے درمیان قَسم ہو جائے اور ہم تیرے ساتھ عہد کریں۔


اور یہُوسفط یروشلیِم میں رہتا تھا اور اُس نے پِھر بیرسبع سے اِفرائِیم کے کوہِستان تک لوگوں کے درمِیان دَورہ کر کے اُن کو خُداوند اُن کے باپ دادا کے خُدا کی طرف پِھر رجُوع کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات