Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 13:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور بنی اِسرائیل یہُوداؔہ کے آگے سے بھاگے اور خُدا نے اُن کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور اِسرائیلی یہُوداہؔ کے آگے سے بھاگ کھڑے ہُوئے اَور یَاہوِہ نے اُنہیں یہُوداہؔ کے ہاتھ میں کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इसराईली फ़रार हुए, लेकिन अल्लाह ने उन्हें यहूदाह के हवाले कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اسرائیلی فرار ہوئے، لیکن اللہ نے اُنہیں یہوداہ کے حوالے کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 13:16
10 حوالہ جات  

کیا کُوشی اور لُوبی انبوہِ کثِیر نہ تھے جِن کے ساتھ گاڑِیاں اور سوار بڑی کثرت سے تھے؟ تَو بھی چُونکہ تُو نے خُداوند پر بھروسا رکھّا اُس نے اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا۔


اور ساؤُل کو خبر ہُوئی کہ داؤُد قعیلہ میں آیا ہے سو ساؤُل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گُھسا ہے جِس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قَید ہو گیا ہے۔


اور خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے سِیحوؔن اور اُس کے سارے لشکر کو اِسرائیلِیوں کے ہاتھ میں کر دِیا اور اُنہوں نے اُن کو مار لِیا۔ سو اِسرائیلِیوں نے امورِیوں کے جو وہاں کے باشِندے تھے سارے مُلک پر قبضہ کر لِیا۔


اور یہُوداؔہ نے چڑھائی کی اور خُداوند نے کنعانِؔیوں اور فرزّیوں کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا اور اُنہوں نے بزق میں اُن میں سے دس ہزار مَرد قتل کِئے۔


اور خُداوند نے اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی چاروں طرف سے اُن کو آرام دِیا اور اُن کے سب دُشمنوں میں سے ایک آدمی بھی اُن کے سامنے کھڑا نہ رہا۔ خُداوند نے اُن کے سب دُشمنوں کو اُن کے قبضہ میں کر دِیا۔


اور اُس دِن جب خُداوند نے امورِیوں کو بنی اِسرائیل کے قابُو میں کر دِیا یشُوع نے خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا۔ اَے سُورج! تُو جِبعوؔن پر اور اَے چاند! تو وادیِ ایالوؔن میں ٹھہرا رہ


چُنانچہ خُداوند ہمارے خُدا نے بسنؔ کے بادشاہ عوجؔ کو بھی اُس کے سب آدمِیوں سمیت ہمارے قابُو میں کر دِیا اور ہم نے اُن کو یہاں تک مارا کہ اُن میں سے کوئی باقی نہ رہا۔


اور عَروعیرؔ سے جو وادیِ اَرنونؔ کے کنارے ہے اور اُس شہر سے جو وادی میں ہے جِلعادؔ تک اَیسا کوئی شہر نہ تھا جِس کو سر کرنا ہمارے لِئے مُشکِل ہُؤا۔ خُداوند ہمارے خُدا نے سب کو ہمارے قبضہ میں کر دِیا۔


اور مُبارک ہے خُدا تعالیٰ جِس نے تیرے دُشمنوں کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا۔ تب ابرامؔ نے سب کا دسواں حصّہ اُس کو دِیا۔


اور ابیاؔہ اور اُس کے لوگوں نے اُن کو بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا سو اِسرائیل کے پانچ لاکھ چُنے ہُوئے مَرد کھیت آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات