Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 11:4 - کِتابِ مُقادّس

4 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم چڑھائی نہ کرنا اور نہ اپنے بھائِیوں سے لڑنا۔ تُم اپنے اپنے گھر کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یہ مُعاملہ میری طرف سے ہے۔ پس اُنہوں نے خُداوند کی باتیں مان لِیں اور یرُبعاؔم پر چڑھائی کِئے بغَیر لَوٹ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تُم اَپنے بھائیوں سے لڑنے کے لیٔے حملہ نہ کرو۔ بَلکہ تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر چلا جائے کیونکہ ابھی جو کچھ ہُواہے وہ مَیں نے ہی ہونے دیا ہے۔‘ “ چنانچہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام پر عَمل کیا، اَور یرُبعامؔ پر حملہ کئے بغیر لَوٹ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ‘रब फ़रमाता है कि अपने भाइयों से जंग मत करना। हर एक अपने अपने घर वापस चला जाए, क्योंकि जो कुछ हुआ है वह मेरे हुक्म पर हुआ है’।” तब वह रब की सुनकर यरुबियाम से लड़ने से बाज़ आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ’رب فرماتا ہے کہ اپنے بھائیوں سے جنگ مت کرنا۔ ہر ایک اپنے اپنے گھر واپس چلا جائے، کیونکہ جو کچھ ہوا ہے وہ میرے حکم پر ہوا ہے‘۔“ تب وہ رب کی سن کر یرُبعام سے لڑنے سے باز آئے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 11:4
16 حوالہ جات  

تُم نے تو مُجھ سے بدی کرنے کا اِرادہ کِیا تھا لیکن خُدا نے اُسی سے نیکی کا قصد کِیا تاکہ بُہت سے لوگوں کی جان بچائے چُنانچہ آج کے دِن اَیسا ہی ہو رہا ہے۔


غرض سب کے سب یک دِل اور ہمدرد رہو۔ برادرانہ مُحبّت رکھّو۔ نرم دِل اور فروتن بنو۔


برادرانہ مُحبّت قائِم رہے۔


پِھر دُوسرے دِن وہ اُن میں سے دو لڑتے ہُوؤں کے پاس آ نِکلا اور یہ کہہ کر اُنہیں صُلح کرنے کی ترغِیب دی کہ اَے جوانو! تُم تو بھائی بھائی ہو۔ کیوں ایک دُوسرے پر ظُلم کرتے ہو؟


اُنہوں نے بادشاہ مُقرّر کِئے پر میری طرف سے نہیں۔ اُنہوں نے اُمرا کو ٹھہرایا ہے اور مَیں نے اُن کو نہ جانا۔ اُنہوں نے اپنے سونے چاندی سے بُت بنائے تاکہ نیست و نابُود ہوں۔


خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گی اور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔


اور آفتاب غرُوب ہوتے ہُوئے لشکر میں یہ پُکار ہو گئی کہ ہر ایک آدمی اپنے شہر اور ہر ایک آدمی اپنے مُلک کو جائے۔


تب ابنیر نے یوآب کو پُکار کر کہا کیا تلوار ابد تک ہلاک کرتی رہے؟ کیا تُو نہیں جانتا کہ اِس کا انجام کڑواہٹ ہو گا؟ تُو کب لوگوں کو حُکم دے گا کہ اپنے بھائِیوں کا پِیچھا چھوڑ کر لَوٹ جائیں؟


تب ابرامؔ نے لُوؔط سے کہا کہ میرے اور تیرے درمِیان اور میرے چرواہوں اور تیرے چرواہوں کے درمِیان جھگڑا نہ ہُؤا کرے کیونکہ ہم بھائی ہیں۔


یہُوداؔہ کے بادشاہ سُلیماؔن کے بیٹے رحُبعاؔم سے اور سارے اِسرائیل سے جو یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہیں کہہ کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات