Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 10:2 - کِتابِ مُقادّس

2 جب نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے یہ سُنا (کیونکہ وہ مِصرؔ میں تھا جہاں وہ سُلیماؔن بادشاہ کے آگے سے بھاگ گیا تھا) تو یرُبعاؔم مِصرؔ سے لَوٹا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جَب یرُبعامؔ بِن نباطؔ نے یہ سُنا جو مِصر میں سکونت کر رہاتھا، وہ شُلومونؔ بادشاہ کے پاس سے اَپنی جان بچا کرچلاگیا تھا، تَب وہ مِصر سے لَوٹ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यरुबियाम बिन नबात यह ख़बर सुनते ही मिसर से जहाँ उसने सुलेमान बादशाह से भागकर पनाह ली थी इसराईल वापस आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یرُبعام بن نباط یہ خبر سنتے ہی مصر سے جہاں اُس نے سلیمان بادشاہ سے بھاگ کر پناہ لی تھی اسرائیل واپس آیا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 10:2
6 حوالہ جات  

اِسی لِئے سُلیماؔن یرُبعاؔم کے قتل کے درپَے ہُؤا پر یرُبعاؔم اُٹھ کر مِصرؔ کو شاہِ مِصرؔ سِیساق کے پاس بھاگ گیا اور سُلیماؔن کی وفات تک مِصرؔ میں رہا۔


اور جب نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے جو ہنُوز مِصرؔ میں تھا یہ سُنا (کیونکہ یرُبعاؔم سُلیماؔن بادشاہ کے حضُور سے بھاگ گیا تھا اور وہ مِصرؔ میں رہتا تھا۔


اور وہ شخص یرُبعاؔم ایک زبردست سُورما تھا اور سُلیماؔن نے اُس جوان کو دیکھا کہ مِحنتی ہے۔ سو اُس نے اُسے بنی یُوسفؔ کے سارے کام پر مُختار بنا دِیا۔


اور صرِیدؔہ کے افرائِیمی نباؔط کا بیٹا یرُبعاؔم جو سُلیماؔن کا مُلازِم تھا اور جِس کی ماں کا نام جو بیوہ تھی صرُوعہ تھا اُس نے بھی بادشاہ کے خِلاف اپنا ہاتھ اُٹھایا۔


اور لوگوں نے اُسے بُلوا بھیجا۔ سو یرُبعاؔم اور سب اِسرائیلی آئے اور رحُبعاؔم سے کہنے لگے۔


اور سُلیماؔن کے باقی کام شرُوع سے آخِر تک کِیا وہ ناتن نبی کی کِتاب میں اور سَیلانی اخیاؔہ کی پیشِین گوئی میں اور عِیدُو غَیب بِین کی رویتوں کی کِتاب میں جو اُس نے یرُبعاؔم بِن نباط کی بابت دیکھی تِھیں مُندرج نہیں ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات