Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 10:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور رحُبعاؔم سِکم کو گیا اِس لِئے کہ سب اِسرائیلی اُسے بادشاہ بنانے کو سِکم میں اِکٹّھے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور رحُبعامؔ شِکیمؔ کو گیا اِس لیٔے کہ سَب اِسرائیلی اُسے بادشاہ مُقرّر کرنے کے لیٔے شِکیمؔ میں جمع ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रहुबियाम सिकम गया, क्योंकि वहाँ तमाम इसराईली उसे बादशाह मुक़र्रर करने के लिए जमा हो गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رحبعام سِکم گیا، کیونکہ وہاں تمام اسرائیلی اُسے بادشاہ مقرر کرنے کے لئے جمع ہو گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 10:1
12 حوالہ جات  

اور سُلیماؔن سے رحُبِعاؔم پَیدا ہُؤا اور رحُبِعاؔم سے اَبِیّاؔہ پَیدا ہُؤا اور اَبِیّاؔہ سے آساؔ پَیدا ہُؤا۔


یہ سب جنگی مَرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خلُوصِ دِل سے حبرُوؔن کو آئے تاکہ داؤُد کو سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؤُد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔


اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم تھا۔ اُس کا بیٹا ابیاؔہ۔ اُس کا بیٹا آسا۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔


اور سُلیماؔن بادشاہ تمام اِسرائیلؔ کا بادشاہ تھا۔


تب یرُبّعل کا بیٹا ابی ملِک سِکم میں اپنے مامُوؤں کے پاس گیا اور اُن سے اور اپنے سب ننہال کے لوگوں سے کہا کہ


اِس کے بعد یشُوع نے اِسرائیلؔ کے سب قبِیلوں کو سِکم میں جمع کِیا اور اِسرائیلؔ کے بزُرگوں اور سرداروں اور قاضِیوں اور منصبداروں کو بُلوایا اور وہ خُدا کے حضُور حاضِر ہُوئے۔


پس اُنہوں نے نفتالی کے کوہِستانی مُلک میں جلِیل کے قادِس کو اور اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم کو اور یہُوداؔہ کے کوہِستانی مُلک میں قریت اؔربع کو جو حبرُوؔن ہے الگ کِیا۔


اور ابرامؔ اُس مُلک میں سے گذرتا ہُؤا مقامِ سِکمؔ میں مورؔہ کے بلُوطؔ تک پُہنچا۔ اُس وقت مُلک میں کنعانی رہتے تھے۔


جب نباط کے بیٹے یرُبعاؔم نے یہ سُنا (کیونکہ وہ مِصرؔ میں تھا جہاں وہ سُلیماؔن بادشاہ کے آگے سے بھاگ گیا تھا) تو یرُبعاؔم مِصرؔ سے لَوٹا۔


اور سُلیماؔن اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا رحُبعاؔم اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات