2 اور سُلیماؔن نے سارے اِسرائیل یعنی ہزاروں اور سینکڑوں کے سرداروں اور قاضِیوں اور سب اِسرائیلِیوں کے رئِیسوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کِیں۔
2 اَور شُلومونؔ نے تمام اِسرائیل یعنی ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سالاروں، قاضیوں اَور تمام اِسرائیل کے سربراہوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کیں۔
2 एक दिन सुलेमान ने तमाम इसराईल को अपने पास बुलाया। उनमें हज़ार हज़ार और सौ सौ फ़ौजियों पर मुक़र्रर अफ़सर, क़ाज़ी, तमाम बुज़ुर्ग और कुंबों के सरपरस्त शामिल थे।
اور داؤُد نے اِسرائیلؔ کے سب اُمرا کو جو قبِیلوں کے سردار تھے اور اُن فرِیقوں کے سرداروں کو جو باری باری بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے اور ہزاروں کے سرداروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور بادشاہ کے اور اُس کے بیٹوں کے سب مال اور مویشی کے سرداروں اور خواجہ سراؤں اور بہادُروں بلکہ سب زبردست سُورماؤں کو یروشلیِم میں اِکٹّھا کِیا۔
اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
اور داؤُد بادشاہ نے ساری جماعت سے کہا کہ خُدا نے فقط میرے بیٹے سُلیماؔن کو چُنا ہے اور وہ ہنُوز لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور کام بڑا ہے کیونکہ وہ محلّ اِنسان کے لِئے نہیں بلکہ خُداوند خُدا کے لِئے ہے۔
اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔
اور اِتمر کے بیٹوں سے زِیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئِیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسِیم کِئے گئے کہ اِلیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور اِتمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابِق آٹھ۔
اور اُن سے کہا کہ تُم لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو۔ تُم اپنے آپ کو پاک کرو۔ تُم بھی اور تُمہارے بھائی بھی تاکہ تُم خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ جو مَیں نے اُس کے لِئے تیّار کی ہے لا سکو۔
اور سُلیماؔن ساری جماعت سمیت جِبعُوؔن کے اُونچے مقام کو گیا کیونکہ خُدا کا خَیمۂِ اِجتماع جِسے خُداوند کے بندے مُوسیٰ نے بیابان میں بنایا تھا وہِیں تھا۔