Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 1:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور سُلیماؔن بِن داؤُد اپنی مُملکت میں مُستحکم ہُؤا اور خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ رہا اور اُسے نِہایت سرفراز کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَور شُلومونؔ بِن داویؔد نے اَپنی مملکت میں مضبُوطی سے اَپنا تسلُّط قائِم کر لیا کیونکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا اُن کے ساتھ تھے اَور یَاہوِہ نے شُلومونؔ کو بے اِنتہا عظمت عطا فرمائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 सुलेमान बिन दाऊद की हुकूमत मज़बूत हो गई। रब उसका ख़ुदा उसके साथ था, और वह उस की ताक़त बढ़ाता रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 سلیمان بن داؤد کی حکومت مضبوط ہو گئی۔ رب اُس کا خدا اُس کے ساتھ تھا، اور وہ اُس کی طاقت بڑھاتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 1:1
17 حوالہ جات  

اور خُداوند نے سارے اِسرائیلؔ کی نظر میں سُلیماؔن کو نِہایت سرفراز کِیا اور اُسے اَیسا شاہانہ دبدبہ عِنایت کِیا جو اُس سے پہلے اِسرائیلؔ میں کِسی بادشاہ کو نصِیب نہ ہُؤا تھا۔


اور سُلیماؔن اپنے باپ داؤُد کے تخت پر بَیٹھا اور اُس کی سلطنت نِہایت مُستحکم ہُوئی۔


اور خُداوند یُوسفؔ کے ساتھ تھا اور وہ اِقبال مند ہُؤا اور اپنے مِصری آقا کے گھر میں رہتا تھا۔


پِھر اُس وقت یُوں ہُؤا کہ ابی مَلِکؔ اور اُس کے لشکر کے سردار فِیکُلؔ نے ابرہامؔ سے کہا کہ ہر کام میں جو تُو کرتا ہے خُدا تیرے ساتھ ہے۔


اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُوں گا۔


اور بادشاہ نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو حُکم دِیا۔ سو اُس نے باہر جا کر اُس پر اَیسا وار کِیا کہ وہ مَر گیا اور سلطنت سُلیماؔن کے ہاتھ میں مُستحکم ہو گئی۔


اُس نے کہا مَیں ضرُور تیرے ساتھ رہُوں گا اور اِس کا کہ مَیں نے تُجھے بھیجا ہے تیرے لِئے یہ نِشان ہو گا کہ جب تُو اُن لوگوں کو مِصرؔ سے نِکال لائے گا تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عِبادت کرو گے۔


لیکن خُداوند یُوسفؔ کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


یعنی اُس کی ساری حُکُومت اور زور اور جو زمانے اُس پر اور اِسرائیلؔ پر اور زمِین کی سب مُملکتوں پر گُذرے سب اُن میں لِکھے ہیں۔


اور بُہت لوگ یروشلیِم میں خُداوند کے لِئے ہدئے اور شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کے لِئے قِیمتی چِیزیں لائے یہاں تک کہ وہ اُس وقت سے سب قَوموں کی نظر میں مُمتاز ہو گیا۔


اور اُس کے آقا نے دیکھا کہ خُداوند اُس کے ساتھ ہے اور جِس کام کو وہ ہاتھ لگاتا ہے خُداوند اُس میں اُسے اِقبال مند کرتا ہے۔


اور خُداوند نے یشُوع سے کہا آج کے دِن سے مَیں تُجھے سب اِسرائیلِیوں کے سامنے سرفراز کرنا شرُوع کرُوں گا تاکہ وہ جان لیں کہ جَیسے مَیں مُوسیٰ کے ساتھ رہا وَیسے ہی تیرے ساتھ رہُوں گا۔


اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبال مند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جَیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔


سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کا کُچھ حِساب نہیں ہے۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔


تب سُلیماؔن خُداوند کے تخت پر اپنے باپ داؤُد کی جگہ بادشاہ ہو کر بَیٹھا اور اِقبال مند ہُؤا اور سارا اِسرائیلؔ اُس کا مُطِیع ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات