Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تیمتھیس 1:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور اُن کہانِیوں اور بے اِنتِہا نَسب ناموں پر لِحاظ نہ کریں جو تکرار کا باعِث ہوتے ہیں اور اُس اِنتِظامِ الٰہی کے مُوافِق نہیں جو اِیمان پر مبنی ہے اُسی طرح اب بھی کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور اُن فرضی داستانوں اَور بے اِنتہا نَسب ناموں کا لِحاظ نہ کریں اِن سے ایمان پر مَبنی نَجات بخش الٰہی کام آگے نہیں بڑھتا لیکن محض جھگڑے پیدا ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उन्हें फ़रज़ी कहानियों और ख़त्म न होनेवाले नसबनामे के पीछे न लगने दें। इनसे महज़ बहस-मुबाहसा पैदा होता है और अल्लाह का नजातबख़्श मनसूबा पूरा नहीं होता। क्योंकि यह मनसूबा सिर्फ़ ईमान से तकमील तक पहुँचता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُنہیں فرضی کہانیوں اور ختم نہ ہونے والے نسب ناموں کے پیچھے نہ لگنے دیں۔ اِن سے محض بحث مباحثہ پیدا ہوتا ہے اور اللہ کا نجات بخش منصوبہ پورا نہیں ہوتا۔ کیونکہ یہ منصوبہ صرف ایمان سے تکمیل تک پہنچتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تیمتھیس 1:4
19 حوالہ جات  

مگر بیوُقُوفی کی حُجّتوں اور نَسب ناموں اور جھگڑوں اور اُن لڑائِیوں سے جو شرِیعت کی بابت ہوں پرہیز کر۔ اِس لِئے کہ یہ لاحاصِل اور بے فائِدہ ہیں۔


اور وہ یہُودِیوں کی کہانِیوں اور اُن آدمِیوں کے حُکموں پر توُّجِہ نہ کریں جو حق سے گُمراہ ہوتے ہیں۔


لیکن بیہُودہ اور بُوڑِھیوں کی سی کہانِیوں سے کنارہ کر اور دِین داری کے لِئے رِیاضت کر۔


اور اپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر کہانِیوں پر مُتوجِّہ ہوں گے۔


کیونکہ جب ہم نے تُمہیں اپنے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی قُدرت اور آمد سے واقِف کِیا تھا تو دغابازی کی گھڑی ہُوئی کہانِیوں کی پَیروی نہیں کی تھی بلکہ خُود اُس کی عظمت کو دیکھا تھا۔


اَے تِیمُتِھیُس اِس امانت کو حِفاظت سے رکھ اور جِس عِلم کو عِلم کہنا ہی غلط ہے اُس کی بے ہُودہ بکواس اور مُخالِفت پر توجُّہ نہ کر۔


مُختلِف اور بیگانہ تعلِیم کے سبب سے بھٹکتے نہ پِھرو کیونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بِہتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔


یہ باتیں اُنہیں یاد دِلا اور خُداوند کے سامنے تاکِید کر کہ لفظی تکرار نہ کریں جِس سے کُچھ حاصِل نہیں بلکہ سُننے والے بِگڑ جاتے ہیں۔


جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔


مگر اَے مردِ خُدا! تُو اِن باتوں سے بھاگ اور راست بازی۔ دِین داری۔ اِیمان۔ مُحبّت۔ صبر اور حِلم کا طالِب ہو۔


اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اور رُوح میں راست باز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیر قَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔


پَولُس کی طرف سے جو خُدا کا بندہ اور یِسُوعؔ مسِیح کا رسُول ہے۔ خُدا کے برگُزِیدوں کے اِیمان اور اُس حق کی پہچان کے مُطابِق جو دِین داری کے مُوافِق ہے۔


کیونکہ ہم کو اپنے دِل کی اِس گواہی پر فخر ہے کہ ہمارا چال چلن دُنیا میں اور خاص کر تُم میں جِسمانی حِکمت کے ساتھ نہیں بلکہ خُدا کے فضل کے ساتھ یعنی اَیسی پاکِیزگی اور صفائی کے ساتھ رہا جو خُدا کے لائِق ہے۔


شاید تُم نے خُدا کے اُس فضل کے اِنتِظام کا حال سُنا ہو گا جو تُمہارے لِئے مُجھ پر ہُؤا۔


لیکن بیوُقُوفی اور نادانی کی حُجتوّں سے کنارہ کر کیونکہ تُو جانتا ہے کہ اُن سے جھگڑے پَیدا ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات