Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تھسلنیکیوں 5:3 - کِتابِ مُقادّس

3 جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जब लोग कहेंगे, “अब अमनो-अमान है,” तो हलाकत अचानक ही उन पर आन पड़ेगी। वह इस तरह मुसीबत में पड़ जाएंगे जिस तरह वह औरत जिसका बच्चा पैदा हो रहा है। वह हरगिज़ नहीं बच सकेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جب لوگ کہیں گے، ”اب امن و امان ہے،“ تو ہلاکت اچانک ہی اُن پر آن پڑے گی۔ وہ اِس طرح مصیبت میں پڑ جائیں گے جس طرح وہ عورت جس کا بچہ پیدا ہو رہا ہے۔ وہ ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تھسلنیکیوں 5:3
48 حوالہ جات  

تو اِتنی بڑی نجات سے غافِل رہ کر ہم کیوں کر بچ سکتے ہیں؟ جِس کا بیان پہلے خُداوند کے وسِیلہ سے ہُؤا اور سُننے والوں سے ہمیں پایہِ ثبُوت کو پُہنچا۔


وہ خُداوند کے چِہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہو کر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔


جو بار بار تنبِیہ پا کر بھی گردن کشی کرتا ہے ناگہان برباد کِیا جائے گا اور اُس کا کوئی چارہ نہ ہو گا۔


کیونکہ جب خُدا نے گُناہ کرنے والے فرِشتوں کو نہ چھوڑا بلکہ جہنّم میں بھیج کر تارِیک غاروں میں ڈال دِیا تاکہ عدالت کے دِن تک حِراست میں رہیں۔


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


اَے تحقِیر کرنے والو! دیکھو۔ تعجُّب کرو اور مِٹ جاؤ کیونکہ مَیں تُمہارے زمانہ میں ایک کام کرتا ہُوں۔ اَیسا کام کہ اگر کوئی تُم سے بیان کرے تو کبھی اُس کا یقِین نہ کرو گے۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


جب وہ تُجھ پر اُن کو مُقرّر کرے گا جِن کو تُو نے اپنی حِمایت کی تعلِیم دی ہے تو تُو کیا کہے گی؟ کیا تُو اُس عَورت کی مانِند جِسے دردِ زِہ ہو درد میں مُبتلا نہ ہو گی؟


ہم نے اِس کی شُہرت سُنی ہے۔ ہمارے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے ہم زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہیں۔


ہر ایک کہتا ہے تُم آؤ۔ مَیں شراب لاؤُں گا اور ہم خُوب نشہ میں چُور ہوں گے اور کل بھی آج ہی کی طرح ہو گا بلکہ اِس سے بُہت بِہتر۔


وہاں کپکپی نے اُن کو آ دبایا اور اَیسے درد نے جَیسا دردِ زِہ۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


اور اُن پہلوٹھوں کی عام جماعت یعنی کلِیسیا جِن کے نام آسمان پر لِکھے ہیں اور سب کے مُنصِف خُدا اور کامِل کِئے ہُوئے راست بازوں کی رُوحوں۔


وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا۔ وہ بے دانِش فرزند ہے۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔


اِس لِئے یہ بدکرداری تُمہارے لِئے اَیسی ہو گی جَیسی پھٹی ہُوئی دِیوار جو گِرا چاہتی ہے۔ اُونچی اُبھری ہُوئی دِیوار جِس کا گِرنا ناگہان ایک دم میں ہو۔


اور اَیسا آدمی لَعنت کی یہ باتیں سُن کر دِل ہی دِل میں اپنے کو مُبارک باد دے اور کہے کہ خواہ مَیں کَیسا ہی ہٹّی ہو کر تر کے ساتھ خُشک کو فنا کر ڈالُوں تَو بھی میرے لِئے سلامتی ہے۔


اَے سانپو! اَے افعی کے بچّو! تُم جہنّم کی سزا سے کیوں کر بچّو گے؟


ڈراونی آوازیں اُس کے کان میں گُونجتی رہتی ہیں۔ اِقبال مندی کے وقت غارت گر اُس پر آ پڑے گا۔


اُس پر ناگہان تباہی آ پڑے اور جِس جال کو اُس نے بِچھایا ہے اُس میں آپ ہی پھنسے اور اُسی ہلاکت میں گرِفتار ہو۔


اُن کو مَوت اچانک آ دبائے۔ وہ جِیتے جی پاتال میں اُتر جائیں کیونکہ شرارت اُن کے مسکنوں میں اور اُن کے اندر ہے۔


اُن کا دسترخوان اُن کے لِئے پھندا ہو جائے اور جب وہ امن سے ہوں تو جال بن جائے۔


اور اُس وقت اِس ساحِل کے باشِندے کہیں گے دیکھو ہماری اُمّیدگاہ کا یہ حال ہُؤا جِس میں ہم مدد کے لِئے بھاگے تاکہ اسُور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کِس طرح رہائی پائیں؟


لیکن تیرے دُشمنوں کا غول بارِیک گرد کی مانِند ہو گا اور اُن ظالِموں کی گُروہ اُڑنے والے بُھوسے کی مانِند ہو گی اور یہ ناگہان ایک دَم میں واقِع ہو گا۔


سو ناگہان ایک ہی دِن میں یہ دو مُصِیبتیں تُجھ پر آ پڑیں گی یعنی تُو بے اَولاد اور بیوہ ہو جائے گی۔ تیرے جادُو کی اِفراط اور تیرے سِحر کی کثرت کے باوُجُود یہ مُصِیبتیں پُورے طَور سے تُجھ پر آ پڑیں گی۔


اِس لِئے تُجھ پر مُصِیبت آ پڑے گی جِس کا مَنتر تُو نہیں جانتی اور اَیسی بلا تُجھ پر نازِل ہو گی جِس کو تُو دُور نہ کر سکے گی۔ یکایک تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کی تُجھ کو کُچھ خبر نہیں۔


کیونکہ وہ میرے لوگوں کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔


اور وہ میری بِنتِ قَوم کے زخم کو یُوں ہی سلامتی سلامتی کہہ کر اچّھا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے۔


کیا تُو نے یہُوداؔہ کو بِالکُل رَدّ کر دِیا؟ کیا تیری جان کو صِیُّون سے نفرت ہے؟ تُو نے ہم کو کیوں مارا اور ہمارے لِئے شِفا نہیں؟ سلامتی کا اِنتِظار تھا پر کُچھ فائِدہ نہ ہُؤا اور شِفا کے وقت کا پر دیکھو دہشت!


اِس سبب سے کہ اُنہوں نے میرے لوگوں کو یہ کہ کر ورغلایا ہے کہ سلامتی ہے حالانکہ سلامتی نہیں۔ جب کوئی دِیوار بناتا ہے تو وہ اُس پر کچّی کہگِل کرتے ہیں۔


جب عَورت جننے لگتی ہے تو غمگِین ہوتی ہے اِس لِئے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آ پُہنچی لیکن جب بچّہ پَیدا ہو چُکتا ہے تو اِس خُوشی سے کہ دُنیا میں ایک آدمی پَیدا ہُؤا اُس دَرد کو پِھر یاد نہیں کرتی۔


سو جِدعوؔن اُن لوگوں کے راستہ سے جو نُبح اور یُگبہاؔہ کے مشرِق کی طرف ڈیروں میں رہتے تھے گیا اور اُس لشکر کو مارا کیونکہ وہ لشکر بے فِکر پڑا تھا۔


خُدا اُنہیں امن بخشتا ہے اور وہ اُسی میں قائِم رہتے ہیں اور اُس کی آنکھیں اُن کی راہوں پر لگی رہتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات