Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تھسلنیکیوں 3:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور ہم نے تِیمُتِھیُس کو جو ہمارا بھائی اور مسِیح کی خُوشخبری میں خُدا کا خادِم ہے اِس لِئے بھیجا کہ وہ تُمہیں مضبُوط کرے اور تُمہارے اِیمان کے بارے میں تُمہیں نصِیحت کرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ہم نے المسیح کی خُوشخبری پھیلانے میں خُدا کے ہم خدمت اَور ہمارے بھایٔی تِیمُتھِیُس کو تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا، تاکہ وہ تُمہیں ایمان میں مضبُوط کرے اَور تمہارا حوصلہ بڑھائے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तीमुथियुस को भेज देंगे जो हमारा भाई और मसीह की ख़ुशख़बरी फैलाने में हमारे साथ अल्लाह की ख़िदमत करता है। हमने उसे भेज दिया ताकि वह आपको मज़बूत करे और ईमान में आपकी हौसलाअफ़्ज़ाई करे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تیمُتھیُس کو بھیج دیں گے جو ہمارا بھائی اور مسیح کی خوش خبری پھیلانے میں ہمارے ساتھ اللہ کی خدمت کرتا ہے۔ ہم نے اُسے بھیج دیا تاکہ وہ آپ کو مضبوط کرے اور ایمان میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے

باب دیکھیں کاپی




۱-تھسلنیکیوں 3:2
24 حوالہ جات  

اور چُونکہ مُجھے اِس کا یقِین ہے اِس لِئے مَیں جانتا ہُوں کہ زِندہ رہُوں گا بلکہ تُم سب کے ساتھ رہُوں گا تاکہ تُم اِیمان میں ترقّی کرو اور اُس میں خُوش رہو۔


اگر کوئی طِطُس کی بابت پُوچھے تو وہ میرا شرِیک اور تُمہارے واسطے میرا ہم خِدمت ہے۔ اگر ہمارے بھائِیوں کی بابت پُوچھا جائے تو وہ کلِیسیاؤں کے قاصِد اور مسِیح کا جلال ہیں۔


کیونکہ خُدا کا بیٹا یِسُوعؔ مسِیح جِس کی مُنادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتِھیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہیں دونوں نہ تِھیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔


پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رسُول ہے اور بھائی تِیمُتِھیُس کی طرف سے خُدا کی اُس کلِیسیا کے نام جو کُرِنتھُس میں ہے اور تمام اَخیہ کے سب مُقدّسوں کے نام۔


میرا ہم خِدمت تِیمُتِھیُس اور میرے رِشتہ دار لُوکِیُس اور یاسوؔن اور سوسِپطرُؔس تُمہیں سلام کہتے ہیں۔


پس کلِیسیائیں اِیمان میں مضبُوط اور شُمار میں روز بروز زِیادہ ہوتی گئیں۔


پِھر وہ دِربے اور لُسترؔہ میں بھی پُہنچا۔ تو دیکھو وہاں تِیمُتِھیُس نام ایک شاگِرد تھا۔ اُس کی ماں تو یہُودی تھی جو اِیمان لے آئی تھی مگر اُس کا باپ یُونانی تھا۔


تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکِیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔


اِپَفراس جو تُم میں سے ہے اور مسِیح یِسُوعؔ کا بندہ ہے تُمہیں سلام کہتا ہے۔ وہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے میں ہمیشہ جانفشانی کرتا ہے تاکہ تُم کامِل ہو کر پُورے اِعتقاد کے ساتھ خُدا کی پُوری مرضی پر قائِم رہو۔


اور اُس کے ساتھ اُنیسِمُس کو بھی بھیجا ہے جو دِیانت دار اور پِیارا بھائی اور تُم میں سے ہے۔ یہ تُمہیں یہاں کی سب باتیں بتا دیں گے۔


اُسی کی تعلِیم تُم نے ہمارے عزِیز ہم خِدمت اِپَفراس سے پائی جو ہمارے لِئے مسِیح کا دِیانت دار خادِم ہے۔


پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوعؔ کا رسُول ہے اور بھائی تِیمُتِھیُس کی طرف سے۔


تو میری رُوح کو آرام نہ مِلا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنے بھائی طِطُس کو نہ پایا۔ پس اُن سے رُخصت ہو کر مَکِدُنیہ کو چلا گیا۔


اِسی واسطے مَیں نے تِیمُتِھیُس کو تُمہارے پاس بھیجا۔ وہ خُداوند میں میرا پِیارا اور دِیانت دار فرزند ہے اور میرے اُن طرِیقوں کو جو مسِیح میں ہیں تُمہیں یاد دِلائے گا جِس طرح مَیں ہر جگہ ہر کلِیسیا میں تعلِیم دیتا ہُوں۔


اور جب سِیلاؔس اور تِیمُتِھیُس مَکِدُنیہ سے آئے تو پَولُس کلام سُنانے کے جوش سے مجبُور ہو کر یہُودِیوں کے آگے گواہی دے رہا تھا کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے۔


مَیں نے اُس تَوفِیق کے مُوافِق جو خُدا نے مُجھے بخشی دانا مِعمار کی طرح نیو رکھّی اور دُوسرا اُس پر عِمارت اُٹھاتا ہے۔ پس ہر ایک خبردار رہے کہ وہ کَیسی عِمارت اُٹھاتا ہے۔


اور جب مَیں مسِیح کی خُوشخبری دینے کو تروآؔس میں آیا اور خُداوند میں میرے لِئے دروازہ کُھل گیا۔


اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کر سکا تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔ کہِیں اَیسا نہ ہُؤا ہو کہ آزمانے والے نے تُمہیں آزمایا ہو اور ہماری مِحنت بے فائِدہ گئی ہو۔


تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے اور ہر ایک نیک کام اور کلام میں مضبُوط کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات