Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 9:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور خُداوند نے ساؤُل کے آنے سے ایک دِن پیشتر سموئیل پر ظاہِر کر دِیا تھا کہ

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور شاؤل کے آنے سے ایک دِن پیشتر ہی یَاہوِہ نے شموایلؔ کو آگاہ کر دیا تھا:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 रब समुएल को एक दिन पहले पैग़ाम दे चुका था,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 رب سموایل کو ایک دن پہلے پیغام دے چکا تھا،

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 9:15
13 حوالہ جات  

اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لِئے درخواست کی اور خُدا نے بِنیمِینؔ کے قبِیلہ میں سے ایک شخص ساؤُلؔ قِیسؔ کے بیٹے کو چالِیس برس کے لِئے اُن پر مُقرّر کِیا۔


اور سموئیل نے ساؤُل سے کہا کہ خُداوند نے مُجھے بھیجا ہے کہ مَیں تُجھے مَسح کرُوں تاکہ تُو اُس کی قَوم اِسرائیلؔ کا بادشاہ ہو۔ سو اب تُو خُداوند کی باتیں سُن۔


یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔


خُداوند کے راز کو وُہی جانتے ہیں جو اُس سے ڈرتے ہیں اور وہ اپنا عہد اُن کو بتائے گا۔


تب وہ لوگوں کے کان کھولتا ہے اور اُن کی تعلِیم پر مُہر لگاتا ہے


کیونکہ تُو نے اَے ربُّ الافواج اِسرائیلؔ کے خُدا اپنے بندہ پر ظاہِر کِیا اور فرمایا کہ مَیں تیرا گھرانا بنائے رکھُّوں گا اِس لِئے تیرے بندہ کے دِل میں یہ آیا کہ تیرے آگے یہ مُناجات کرے۔


اُس نے اُس سے کہا کہ خُدا نہ کرے! تُو مارا نہیں جائے گا۔ دیکھ میرا باپ کوئی کام بڑا ہو یا چھوٹا نہیں کرتا جب تک اُسے مُجھ کو نہ بتائے۔ پِھر بھلا میرا باپ اِس بات کو کیوں مُجھ سے چِھپائے گا؟ اَیسا نہیں۔


کیونکہ خُدا جِس کا مَیں ہُوں اور جِس کی عِبادت بھی کرتا ہُوں اُس کے فرِشتہ نے اِسی رات کو میرے پاس آ کر۔


سو جب سموئیل ساؤُل سے دو چار ہُؤا تو خُداوند نے اُس سے کہا دیکھ یِہی وہ شخص ہے جِس کا ذِکر مَیں نے تُجھ سے کِیا تھا۔ یِہی میرے لوگوں پر حُکُومت کرے گا۔


سو وہ شہر کو چلے اور شہر میں داخِل ہوتے ہی دیکھا کہ سموئیل اُن کے سامنے آ رہا ہے تاکہ وہ اُونچے مقام کو جائے۔


اور خُداوند سَیلا میں پِھر ظاہِر ہُؤا کیونکہ خُداوند نے اپنے آپ کو سَیلا میں سموئیل پر اپنے کلام کے ذرِیعہ سے ظاہِر کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات