Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 9:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور اُس شہر کی طرف ٹِیلے پر چڑھتے ہُوئے اُن کو کئی جوان لڑکِیاں مِلِیں جو پانی بھرنے جاتی تِھیں۔ اُنہوں نے اُن سے پُوچھا کیا غَیب بِین یہاں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور جَب وہ اُس قصبہ کی طرف پہاڑی پر چڑھ رہے تھے تو اُنہُوں نے دیکھا کہ قصبہ کی کچھ لڑکیاں باہر پانی بھرنے آ رہی ہیں۔ وہ اُن کے پاس جا کر پُوچھنے لگے، ”کیا وہ غیب بین یہاں ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 9:11
9 حوالہ جات  

اور شام کو جِس وقت عورتیں پانی بھرنے آتی ہیں اُس نے اُس شہر کے باہر باؤلی کے پاس اُونٹوں کو بِٹھایا۔


اور مِدیاؔن کے کاہِن کی سات بیٹیاں تِھیں۔ وہ آئِیں اور پانی بھر بھر کر کٹھروں میں ڈالنے لگیں تاکہ اپنے باپ کی بھیڑ بکریوں کو پِلائیں۔


تِیر اندازوں کے شور سے دُور پنگھٹوں میں وہ خُداوند کے صادِق کاموں کا یعنی اُس کی حُکُومت کے اُن صادِق کاموں کا جو اِسرائیلؔ میں ہُوئے ذِکر کریں گے۔ اُس وقت خُداوند کے لوگ اُتر اُتر کر پھاٹکوں پر گئے۔


وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ رِبقہؔ جو ابرہامؔ کے بھائی نحورؔ کی بِیوی مِلکاہؔ کے بیٹے بیتوایلؔ سے پَیدا ہُوئی تھی اپنا گھڑا کندھے پر لِئے ہُوئے نِکلی۔


اُنہوں نے کہا ہم اَیسا نہیں کر سکتے جب تک کہ سب ریوڑ جمع نہ ہو جائیں۔ تب ہم اُس پتھّر کو کُنوئیں کے مُنہ پر سے ڈُھلکاتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کو پانی پلاتے ہیں۔


وہ اُن سے باتیں کر ہی رہا تھا کہ راخِلؔ اپنے باپ کی بھیڑ بکریوں کے ساتھ آئی کیونکہ وہ اُن کو چرایا کرتی تھی۔


تب ساؤُل نے اپنے نَوکر سے کہا تُو نے کیا خُوب کہا۔ آ ہم چلیں۔ سو وہ اُس شہر کو جہاں وہ مَردِ خُدا تھا چلے۔


اَے شریر تُو صادِق کے گھر کی گھات میں نہ بَیٹھنا۔ اُس کی آرام گاہ کو غارت نہ کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات