Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 8:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور اُس سے کہنے لگے دیکھ تُو ضعِیف ہے اور تیرے بیٹے تیری راہ پر نہیں چلتے۔ اب تُو کِسی کو ہمارا بادشاہ مُقرّر کر دے جو اَور قَوموں کی طرح ہماری عدالت کرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور کہنے لگے، ”تُم بُوڑھے ہو گئے ہو، اَور تمہارے بیٹے تمہاری راہوں پر نہیں چلتے، اِس لیٔے تُم دیگر قوموں کی طرح ہم پر کسی کو بادشاہ مُقرّر کر دو۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उन्होंने कहा, “देखें, आप बूढ़े हो गए हैं और आपके बेटे आपके नमूने पर नहीं चलते। अब हम पर बादशाह मुक़र्रर करें ताकि वह हमारी उस तरह राहनुमाई करे जिस तरह दीगर अक़वाम में दस्तूर है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُنہوں نے کہا، ”دیکھیں، آپ بوڑھے ہو گئے ہیں اور آپ کے بیٹے آپ کے نمونے پر نہیں چلتے۔ اب ہم پر بادشاہ مقرر کریں تاکہ وہ ہماری اُس طرح راہنمائی کرے جس طرح دیگر اقوام میں دستور ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 8:5
12 حوالہ جات  

اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لِئے درخواست کی اور خُدا نے بِنیمِینؔ کے قبِیلہ میں سے ایک شخص ساؤُلؔ قِیسؔ کے بیٹے کو چالِیس برس کے لِئے اُن پر مُقرّر کِیا۔


کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں؟ مَیں خُداوند سے عرض کرُوں گا کہ بادل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لو گے کہ تُم نے خُداوند کے حضُور اپنے لِئے بادشاہ مانگنے سے کِتنی بڑی شرارت کی۔


چٹانوں کی چوٹی پر سے وہ مُجھے نظر آتے ہیں اور پہاڑوں پر سے مَیں اُن کو دیکھتا ہُوں۔ دیکھ! یہ وہ قَوم ہے جو اکیلی بسی رہے گی اور دُوسری قَوموں کے ساتھ مِل کر اِس کا شُمار نہ ہو گا۔


اور تیرے گدھے جِن کو کھوئے ہُوئے تِین دِن ہُوئے اُن کا خیال مت کر کیونکہ وہ مِل گئے اور اِسرائیلِیوں میں جو کُچھ مرغُوبِ خاطِر ہے وہ کِس کے لِئے ہے؟ کیا وہ تیرے اور تیرے باپ کے سارے گھرانے کے لِئے نہیں؟


اور اب دیکھو یہ بادشاہ تُمہارے آگے آگے چلتا ہے۔ مَیں تو بُڈّھا ہُوں اور میرا سر سفید ہو گیا اور دیکھو میرے بیٹے تُمہارے ساتھ ہیں۔ مَیں لڑکپن سے آج تک تُمہارے سامنے ہی چلتا رہا ہُوں۔


سو اب اُس بادشاہ کو دیکھو جِسے تُم نے چُن لِیا اور جِس کے لِئے تُم نے درخواست کی تھی۔ دیکھو خُداوند نے تُم پر بادشاہ مُقرّر کر دِیا ہے۔


تب بنی اِسرائیل نے جِدعوؔن سے کہا کہ تُو ہم پر حُکُومت کر۔ تُو اور تیرا بیٹا اور تیرا پوتا بھی کیونکہ تُو نے ہم کو مِدیانیوں کے ہاتھ سے چُھڑایا۔


پر تُم نے آج اپنے خُدا کو جو تُم کو تُمہاری سب مُصِیبتوں اور تکلِیفوں سے رہائی بخشتا ہے حقِیر جانا اور اُس سے کہا ہمارے لِئے ایک بادشاہ مُقرّر کر۔ سو اب تُم قبِیلہ قبِیلہ ہو کر اور ہزار ہزار کر کے سب کے سب خُداوند کے آگے حاضِر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات