Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 7:5 - کِتابِ مُقادّس

5 پِھر سموئیل نے کہا کہ سب اِسرائیلؔ کو مِصفاہ میں جمع کرو اور مَیں تُمہارے لِئے خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 پھر شموایلؔ نے کہا، ”تمام اِسرائیل کو مِصفاہؔ میں جمع کرو اَور مَیں یَاہوِہ سے تمہاری شفاعت کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब समुएल ने एलान किया, “पूरे इसराईल को मिसफ़ाह में जमा करें तो मैं वहाँ रब से दुआ करके आपकी सिफ़ारिश करूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب سموایل نے اعلان کیا، ”پورے اسرائیل کو مِصفاہ میں جمع کریں تو مَیں وہاں رب سے دعا کر کے آپ کی سفارش کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 7:5
18 حوالہ جات  

تب سب بنی اِسرائیل نِکلے اور ساری جماعت جِلعاد کے مُلک سمیت دان سے بیرسبع تک یک تن ہو کر خُداوند کے حضُور مِصفاہ میں اِکٹّھی ہُوئی۔


تُم لوگوں کو جمع کرو۔ جماعت کو مُقدّس کرو۔ بزُرگوں کو اِکٹّھا کرو۔ بچّوں اور شِیرخواروں کو بھی فراہم کرو۔ دُلہا اپنی کوٹھری سے اور دُلہن اپنے خلوت خانہ سے نِکل آئے۔


پِھر اِسی مہِینے کی چَوبِیسوِیں تارِیخ کو بنی اِسرائیل روزہ رکھ کر اور ٹاٹ اوڑھ کر اور مِٹّی اپنے سر پر ڈال کر اِکٹّھے ہُوئے۔


جب جتھوں کے سب سرداروں اور اُن کی سِپاہ نے یعنی اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اور یُوحنان بِن قرِیح اور سِرایاؔہ بِن تنحُومت نطُوفاتی اور یازنیاؔہ بِن معکاتی نے سُنا کہ شاہِ بابل نے جدِلیاؔہ کو حاکِم بنایا ہے تو وہ اپنے لوگوں سمیت مِصفاہ میں جدِلیاؔہ کے پاس آئے۔


اب رہا مَیں۔ سو خُدا نہ کرے کہ تُمہارے لِئے دُعا کرنے سے باز آ کر خُداوند کا گُنہگار ٹھہرُوں بلکہ مَیں وُہی راہ جو اچھّی اور سِیدھی ہے تُم کو بتاؤُں گا۔


اور سموؔئیل نے لوگوں کو مِصفاہ میں خُداوند کے حضُور بُلوایا۔


اور وہ سال بسال بَیت ایل اور جِلجاؔل اور مِصفاؔہ میں دَورہ کرتا اور اُن سب مقاموں میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا۔


تب سموؔئیل نے ایک پتّھر لے کر اُسے مِصفاہ اور شین کے بِیچ میں نصب کِیا اور اُس کا نام ابن عزر یہ کہہ کر رکھّا کہ یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی۔


اور دِلعاؔن اور مِصفاؔہ اور یقتی ایل۔


اب تُو اُس مَرد کی بِیوی کو واپس کر دے کیونکہ وہ نبی ہے اور وہ تیرے لِئے دُعا کرے گا اور تُو جِیتا رہے گا۔ پر اگر تُو اُسے واپس نہ کرے تو جان لے کہ تُو بھی اور جِتنے تیرے ہیں سب ضرُور ہلاک ہوں گے۔


اور مِصفاہؔ بھی کیونکہ لابنؔ نے کہا کہ جب ہم ایک دُوسرے سے غَیر حاضِر ہوں تو خُداوند میرے اور تیرے بِیچ نِگرانی کرتا رہے۔


پِھر بنی عمُّون اِکٹّھے ہو کر جِلعاد میں خَیمہ زن ہُوئے اور بنی اِسرائیل بھی فراہم ہو کر مِصفاہ میں خَیمہ زن ہُوئے۔


تب بنی اِسرائیل نے بعلِیم اور عستار ات کو دُور کِیا اور فقط خُداوند کی عِبادت کرنے لگے۔


لیکن جب اُنہوں نے کہا کہ ہم کو کوئی بادشاہ دے جو ہماری عدالت کرے تو یہ بات سموئیل کو بُری لگی اور سموئیل نے خُداوند سے دُعا کی۔


کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں؟ مَیں خُداوند سے عرض کرُوں گا کہ بادل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لو گے کہ تُم نے خُداوند کے حضُور اپنے لِئے بادشاہ مانگنے سے کِتنی بڑی شرارت کی۔


تب یَرمِیاؔہ جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کے پاس مِصفاؔہ میں گیا اور اُس کے ساتھ اُن لوگوں کے درمِیان جو اُس مُلک میں باقی رہ گئے تھے رہنے لگا۔


مِصفاہ اور کفِیرؔہ اور موضہ۔


اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات