Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 7:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور جِس دِن سے صندُوق قریت یعرِؔیم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہو گئی یعنی بِیس برس گُذرے اور اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا خُداوند کے پِیچھے نَوحہ کرتا رہا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ صندُوق بیس سال کے طویل عرصہ تک قِریت یعریمؔ میں ہی رہا۔ اَور اِسرائیل کے سَب لوگ نوحہ کرتے رہے اَور یَاہوِہ کی بخشش کے طلب گار ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अहद का संदूक़ 20 साल के तवील अरसे तक क़िरियत-यारीम में पड़ा रहा। इस दौरान तमाम इसराईल मातम करता रहा, क्योंकि लगता था कि रब ने उन्हें तर्क कर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 عہد کا صندوق 20 سال کے طویل عرصے تک قِریَت یعریم میں پڑا رہا۔ اِس دوران تمام اسرائیل ماتم کرتا رہا، کیونکہ لگتا تھا کہ رب نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 7:2
13 حوالہ جات  

مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔


وہ روتے اور مُناجات کرتے ہُوئے آئیں گے۔ مَیں اُن کی راہبری کرُوں گا۔ مَیں اُن کو پانی کی ندِیوں کی طرف راہِ راست پر چلاؤُں گا جِس میں وہ ٹھوکر نہ کھائیں گے کیونکہ مَیں اِسرائیل کا باپ ہُوں اور اِفرائِیم میرا پہلوٹھا ہے۔


صِرف اپنی بدکرداری کا اِقرار کر کہ تُو خُداوند اپنے خُدا سے عاصی ہو گئی اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے غَیروں کے ساتھ اِدھر اُدھر آوارہ پِھری۔ خُداوند فرماتا ہے تُم میری آواز کے شِنوا نہ ہُوئے۔


جب خُداوند کے فرِشتہ نے سب بنی اِسرائیل سے یہ باتیں کہِیں تو وہ چِلاّ چِلاّ کر رونے لگے۔


اور بنی اِسرائیل کُوچ کر کے تِیسرے دِن اُن کے شہروں میں پُہنچے۔ جِبعوؔن اور کفِیرؔہ اور بیروؔت اور قریَت یعرِؔیم اُن کے شہر تھے۔


تب قریت یعرِؔیم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق کو لے کر ابیند اب کے گھر میں جو ٹِیلے پر ہے لائے اور اُس کے بیٹے الِیعزر کو مُقدّس کِیا کہ وہ خُداوند کے صندُوق کی نِگہبانی کرے۔


اور سموئیل نے اِسرائیلؔ کے سارے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عستاراؔت کو اپنے بِیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لِئے اپنے دِلوں کو مُستعِد کر کے فقط اُسی کی عِبادت کرو اور وہ فِلستِیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دے گا۔


اور ہم اپنے خُدا کا صندُوق پِھر اپنے پاس لے آئیں کیونکہ ہم ساؤُل کے ایّام میں اُس کے طالِب نہ ہُوئے۔


پِھر ایک اَور شخص نے خُداوند کے نام سے نبُوّت کی یعنی اُورِیّاؔہ بِن سمعیاؔہ نے جو قِریت یعرِؔیم کا تھا۔ اُس نے اِس شہر اور مُلک کے خِلاف یَرمِیاؔہ کی سب باتوں کے مُطابِق نبُوّت کی۔


تب داؤُد نے مِصرؔ کی ندی سِیحُور سے حمات کے مدخل تک کے سارے اِسرائیلؔ کو جمع کِیا تاکہ خُدا کے صندُوق کو قریت یعرِؔیم سے لے آئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات